تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 888 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 888

اقتباس از خطبه جمعه فرموده تیم جون 1984ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک نشان دہی کر کے اہل امریکہ سے کہا تھا کہ یہ پانچ مراکز وہ جلد از جلد قائم کریں۔لیکن ساتھ ہی میں نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ اگر دس ہو جائیں اور باقی جو پانچ ہیں ، وہ جماعت مقامی طور پر اس قربانی کے وہ کوشش کر کے بنائے تو اس سے مجھے بہت خوشی پہنچے گی۔ایک تحریک کا ذریعہ تھا، چنانچہ جماعت نے اس کو بھی قبول کیا اور یارک میں ایک عمدہ عمارت اس چندے کی تحریک کے علاوہ خریدی جا چکی ہے۔اور وہ یارک کا سنٹر بن گیا ہے۔اور نیوجرسی میں ایک کونے کا نہایت عمدہ پلاٹ جو ایک ایکڑ کا ہے، وہاں کے ایک مخلص احمدی ڈاکٹر ، جو پچیس ہزار ڈالر چندے کا اس تحریک میں بھی دے چکے تھے، انہوں نے خواہش ظاہر کی ہے بلکہ خرید کر پیش کر دیا ہے اور کاروائی مکمل ہو رہی ہے۔تو یہ خوش خبریاں بھی ہیں، اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ۔اور آج ہم انشاء اللہ تعالیٰ شام کو ایک پلاٹ دیکھنے جائیں گے، جو آپ کے یورپ کے پہلے مرکز کے لئے خریدا جا رہا ہے۔احباب دعا کریں، اللہ تعالی اس میں ہماری راہنمائی فرمائے۔اور وہ ایک غالباً سولہ ایک یا اٹھارہ ایکٹر ، سولہ سے اٹھارہ ایکڑ کا رقبہ ہے، جس میں ایک عمارت بھی بنی ہوئی ہے اور ساتھ وسیع پیمانے پر زمین بھی مل رہی ہے۔میرا جو اندازہ تھا ، وہ یہ تھا کہ پانچ پانچ لاکھ پاؤنڈ کے دومراکز ہم سر دست قائم کریں گے تو اس لحاظ سے تو امید نظر آ رہی ہے کہ انشاء اللہ تعالیٰ بہت جلد یہ ٹارگٹ پورا ہو جائے گا۔کیونکہ پانچ لاکھ کے لگ بھگ تو چندے کے وعدے آچکے ہیں اور زیورات کی قیمتیں لگ کر ابھی اس میں داخل کرنا باقی ہے۔تو بہر حال جو بھی اللہ تعالیٰ عطا فرمائے ، اس کے بہترین مصرف کی توفیق عطا فرمائے۔اور جو ہم عمارت خریدیں، اس کے لئے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمیشہ اسے اسلام کی خدمت میں، ہر ہر اینٹ اس کی اسلام کی خدمت میں استعمال ہو، ہر ہر کو نہ اس کا ہر سائے کی جگہ، ہر دھوپ کی جگہ، اندر اور باہر اللہ کی برکتیں اس پر نازل ہوں۔اور قیامت تک کے لئے وہ عمارتیں ان لوگوں کے لئے دعا بن جائیں، جنہوں نے ان کی خرید میں قربانیاں پیش کی ہیں اور اس کی تعمیر میں حصہ لیا ہے۔تو ایک اہم عمارت کا جائزہ لینے ہم آج جائیں گے، جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے۔اللہ تعالیٰ توفیق عطا فرمائے۔جرمنی کو بھی ہدایت کر دی گئی ہے کہ وہ جلد از جلد جائزہ لیں۔تو دشمن تو ہمیں مارنے کے منصوبے بنا رہا ہے۔ہمیں کچھ اور نظر آرہا ہے۔بالکل الٹ نتائج ظاہر ہورہے ہیں۔زیادہ قوت، زیادہ شان کے ساتھ جماعت آگے بڑھ رہی ہے۔اور تمام دنیا سے میرا ارادہ ہے اور ایک حصہ اس کا پورا بھی ہو چکا ہے کہ باری باری مختلف جگہوں سے وفود منگوا کر ان سے ان علاقوں میں خصوصی تبلیغ کی مہم تیز کرنے کے لئے مشورے ہوں گے اور پھر ان منصوبوں پر عمل درآمد ہو گا۔888