تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 78
اقتباس از خطبه جمعه فرموده یکم اکتوبر 1982ء تحریک جدید- ایک الہی تحریک حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے یہ بات سب پر واضح کر دی ہے کہ اگر تم میری کتب کا مطالعہ نہیں کرو گے، اگر تم اسلام کے بارہ میں تیار کردہ نئے لٹریچر کا مطالعہ نہیں کروگے اور اگر تم دوسروں کی کتب پڑھتے رہے تو تم ان سے غلط طور پر متاثر ہو جاؤ گے۔تمہارے دفاع کا ایک ہی طریق ہے کہ پہلے خود کو قرآن کریم کی تعلیمات اور روایات کے مطابق ڈھالو۔جیسا کہ میں ابھی کہہ چکا ہوں ، جب میری نظر سے آپ اسلام کی تعلیمات کا اتنا خوبصورت مشاہدہ کریں گے تو کوئی بھی شخص، جو اسلام کو بگاڑنا چاہتا ہے، اس میں کامیاب نہیں ہو سکے گا۔جہاں تک آپ لوگوں کی بات ہے، کیونکہ آپ نے اسلام کا مشاہدہ میری نظر سے کیا ہوگا، اسلام کی تمام تر خوبصورتی آپ پر اسی طرح واضح ہو جائے گی ، جیسا کہ مجھ پر ہوئی ہے، اس کے بعد غلط انہی کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔چنانچہ احمدیوں کے لئے بہت اہم بنیادی بات یہ ہے کہ سب سے پہلے وہ خود کو اس بات کے لئے تیار کریں۔وہ سب سے پہلے خود کو اسلام کی درست تعلیمات کے حوالہ سے ڈھالیں۔ایک دفعہ وہ یہ حاصل کرلیں اور پھر اسلام کا مطالعہ کریں تو ان کو کوئی گزند نہیں پہنچ سکتا۔پھر یہ ناممکن ہوگا کہ وہ خود کو شکست خوردہ سمجھیں یا دشمن سے خود کو خطرہ میں خیال کریں۔رہے وہ کمز ور لوگ جنہوں نے ابھی تک یہ کام نہیں کیا، سو میں نے احمدیوں میں دیکھا ہے کہ جو احمدیت کا لٹر پچر پڑھنے سے قبل دشمن کے لٹریچر کا مطالعہ کرتے ہیں، انہیں میں نے بالآخر حقیقت سے دور جاتے ہی دیکھا ہے۔جب میں گورنمنٹ کالج لاہور میں پڑھا کرتا تھا تو کالج کے بہت سے طلباء، بہت سے تو نہیں مگر چند ایک غیر مسلموں کی لکھی ہوئی تاریخ اسلام کا مطالعہ کر کے بالکل غلط طور پر اس سے متاثر ہو جاتے تھے اور وہ اس زہر کا شکار ہو جاتے تھے۔چنانچہ مجھے ان سے گفتگو کرنے کے لئے بہت محنت کرنی پڑتی تھی اور روشنی کی طرف لانا پڑتا تھا۔بالآخر اللہ تعالیٰ کے فضل سے وہ بچ گئے۔مگر یہ ہوسکتا ہے اور ہوتا رہا ہے۔اس ملک میں آپ کو اس بات کی حفاظت کرنی ہے۔چنانچہ ایک نظام بنانا پڑے گا۔امام صاحب کے پاس اس کا ریکارڈ ہو اور ہم عام طریق سے اسے چلائیں۔ہمیں سائنسی طریق کار اختیار کرنا ہے۔اور جب یہ خطبہ باقی دنیا کے احمدیوں تک پہنچے تو انہیں بھی اس طریق پر عمل کرنا چاہئے۔مجھے اس بارہ میں اتنا جوش ہے کہ اصل میں، میں اسے ابھی اور یہاں سے ہی شروع کر دینا چاہتا ہوں۔مگر یہ ممکن نہیں ، اس میں کچھ وقت لگے گا۔مگر انشاء اللہ ایک سال کے عرصہ میں ہی ہم اس نئے آسمانی کا کا نظام کو دنیا میں کام کرتا دیکھ لیں گے۔اور ساری دنیا کو محسوس ہو جائے گا کہ کوئی تبدیلی رونما ہوئی ہے“۔خطبات طاہر جلد اول صفحه 184171) 78