تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 860 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 860

خطبہ جمعہ فرمودہ 30 مارچ 1984ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد ششم موجود ہیں، جو اکٹھی ہو سکتی ہیں۔لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہ تصویریں غائب ہوتی چلی جاتی ہیں۔پھر نئے کام جو پھیل رہے ہیں ، ان سب کو تصویری زبان میں ڈھالنا، یہ بھی ایک بہت بڑا کام ہے۔پھر ہمیں بیرونی ممالک میں ٹائیسٹس کی ضرورت ہے، اکا ؤنٹنٹس کی ضرورت ہے، دفتری امور اکاونٹ چلانے والے تجربہ کار آدمیوں کی ضرورت ہے۔اس وقت یہ ہورہا ہے کہ واقفین زندگی جو جامعہ کے فارغ التحصیل ہیں، باقاعدہ مبلغین ان پر انتظامی بوجھ بہت ہیں اور ان کو خط و کتابت ٹائپ بھی خود کرنی پڑتی ہے۔پھر ان کو اکا ؤنٹس بھی رکھنے پڑتے ہیں، رجسٹر سنبھالنے پڑتے ہیں۔یہ اتنا زیادہ بوجھ ہے کہ بعض جگہ تو کچھ رضا کاران کومل گئے ہیں مگر ا کثر جگہ ان کے لئے تبلیغ میں یہ بوجھ حارج ہو رہا ہے۔بجائے اس کے کہ وہ خالصہ الگ ہو کر فارغ الذہن ہو کر تبلیغی کاموں میں اپنی قوتوں کو صرف کریں، نئے نئے منصوبے بنائیں، عمومی نگرانی کریں، ہر احمدی کو جو داعی الی اللہ بنانے کا کام ہے، اس کی طرف توجہ دیں، تصنیف کی طرف پہلے سے بڑھ کر توجہ دیں، یہ سارے کام ہیں مگر ان کا بہت سا وقت ضائع ہو جاتا ہے، ان دفتری کاموں میں ، جولازمی حصہ ہیں۔یعنی ان کے بغیر گزارہ بھی نہیں ہو سکتا۔تو ایسے ٹائپسٹ ، جو ریٹائر منٹ کی عمر کو پہنچ چکے ہوں یا ایسے سپریٹنڈنٹ، جو دفتری کاموں کا تجربہ رکھتے ہوں۔اکاؤنٹنٹس ، جنہوں نے ایک وقت تک دنیا اتنی کمالی ہو کہ وہ سمجھتے ہوں کہ باقی وقت ہم اپنے آپ کو خدا کے لئے وقف کر سکتے ہیں، خالصہ۔تو یہ سارے نام آگے آنے چاہئیں۔باہر کے ممالک میں تعمیری کام بھی ہورہے ہیں۔غانا میں مثلاً ایک اودر سیر نے وقف کیا تھا اور خدا کے فضل سے بہت اچھا کام کر رہے ہیں، وہاں جا کے۔اسی طرح اور ممالک میں ہیں، ان کو سمیٹنا اور یکجا کرنا۔پھر لائبریریوں کا قیام ہے، مختلف ممالک میں۔اس طرف بھی ہم ابھی تک پوری توجہ نہیں دے سکے۔منصوبہ یہ تھا کہ ساری دنیا میں ایک ایسی لائبریری ہر مشن میں موجود ہو، جس میں دنیا کی ہر زبان میں جماعت احمدیہ کا تبلیغی لٹریچر موجود ہو۔اور اسلام کے اوپر وارد ہونے والے مختلف مذاہب کے اعتراضات کے جوابات موجود ہوں۔اور پھر انڈیکس موجود ہو، جس سے وہ فورا معلوم کر سکے کہ کس مضمون کو کس زبان میں، میں کہاں سے حاصل کر سکتا ہوں؟ چنانچہ ہر ملک کا مشن ساری دنیا کا مشن بن جائے گا۔اور اگر کوئی جاپانی افریقہ کے کسی ملک میں جاتا ہے تو مبلغ کے لئے کسی قسم کی ہچکچاہٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔وہ فوراً اس کو جاپانی لٹریچر نکال کے دے سکتا ہے۔کوئی ترک چلا جاتا ہے، کوئی یوگوسلاویہ چلا جاتا ہے تو ہر ایک لئے اس کی زبان میں لٹریچر بھی ہونا چاہئے ، کیسٹس (Cassettes) ہونے چاہئیں، وڈیوریکارڈنگز بھی 860