تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 859 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 859

تحریک جدید - ایک الہی تحریک خطبہ جمعہ فرمودہ 30 مارچ 1984ء وسعت ابھی پیش نظر ہے۔کئی نئے شعبے اس میں قائم کرنے ہیں۔تو ڈاکٹر ز کی بھی ضرورت ہے، کمپوڈرز کی بھی ضرورت ہے کلینکل ٹیسٹ کرنے والوں کی بھی ضرورت ہے، نرسز کی بھی ضرورت ہے ، لیڈی ڈاکٹرز کی ضرورت ہے۔امور عامہ کے ساتھ جو کام وابستہ ہیں خدمت خلق کے، وہ اتنے زیادہ ہیں کہ اب صدر انجمن نے یہ مشور دیا ہے کہ ایک نظارت خدمت خلق الگ قائم کی جائے۔اور وہ نظارت کے کام، جوان کے پیش نظر ہیں، وہی اتنے زیادہ ہیں کہ ایک بہت اچھی خاصی مضبوط نظارت قائم کرنی پڑے گی۔تو ایک نظارت کے لئے پھر نیا سٹاف چاہئے ہوگا۔شعبه زود نویسی کا کام بہت بڑھ گیا ہے، پہلے سے تعمیرات کے لئے ایک الگ شعبہ قائم کیا گیا تھا۔کئی واقفین بھی اس میں آئے لیکن اب محسوس ہورہا ہے کہ اور بہت سے خدمت کرنے والوں کی ضرورت ہے۔ریٹائر ڈ انجینئر ز اور سٹیر ز،نقشہ بنانے والے۔غرض یہ کہ ہر طرف نظر ڈال کے دیکھیں تو کام پھیلتا چلا جا رہا ہے۔اور یہ اللہ تعالی کا غیر معمولی احسان ہے، جماعت کے اوپر کہ وہ ہمارے کام بڑھا رہا ہے۔تو اس کے لئے واقفین چاہئیں۔اگر کسی شخص کے حالات ایسے ہوں کہ وہ کلیہ سو فیصدی رضا کارانہ وقف نہ کرسکتا ہوتو ہمارا طریق کار یہ ہے کہ حسب حالات ان سے معاملہ طے کر لیتے ہیں۔بعض ایسے واقفین ہیں، جو کہتے ہیں میں حاضر ہو جاتا ہوں لیکن دو جگہ خاندانوں کے بوجھ اٹھانے پڑیں گے اور کئی ذمہ داریاں ہیں، اس لئے معمولی گزارہ جو خوشی سے جماعت دے سکتی ہے، اس پر میں راضی ہوں۔تو ایسے واقفین بھی ان میں سے ہیں، جن کے ساتھ ہم یہ معاملہ طے کر لیتے ہیں اور افہام وتفہیم کے ذریعہ اچھی طرح گزارہ چل جاتا ہے۔تو بہر حال بہت وسیع پیمانے پر اب ہمیں ایسے فن کاروں کی ضرورت ہے، جو کسی نہ کسی فن میں تجربہ رکھتے ہوں۔اور اپنے نام پیش کریں۔جہاں تک تحریک جدید کا تعلق ہے، تحریک جدید میں کئی وکالتوں کا اضافہ ہو چکا ہے۔ایک وکیل التصنیف ایڈیشنل بنایا گیا ہے، وکالت مال ثالث، نئی وکالت قائم ہوئی ہے، وکالت صد سالہ جوبلی، وکالت اشاعت سمعی و بصری، شعبہ شماریات بھی تحریک جدید کے ساتھ تعلق رکھتا ہے۔اس کے ساتھ ایک اور شعبہ مخزن تصاویر ہے، جو ساری دنیا میں مختلف وقتوں میں جو جماعت نے جو خدمات کی ہیں، ان کو تصویری زبان میں اکٹھا کرنے کا کام کرے گا۔اور بہت سی تصویریں ہیں، جواب مل سکیں گی۔بعد میں ضائع ہو جائیں گی، پھر ہاتھ ہی نہیں آسکیں گی۔مثلاً ہمارے واقفین نے افریقہ میں جو ابتدائی خدمات کیں ، کن جھونپڑیوں میں وہ ٹھہرے، کس قسم کے واقفین انہیں کام کرنے والے ابتدا میں میسر آئے۔کچھ نہ کچھ تصویریں اس وقت 859