تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 854 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 854

پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ سیرالیون تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم اب پھر یہ نعمت خلافت بموجب حدیث خدا نے جماعت احمدیہ کو عطا فرمائی۔اس نے مسلمانوں کو ایک ہاتھ پر جمع کرنے کے لئے یہ نعمت عطا فرمائی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنی کتاب شہادۃ القرآن میں خلافت کا فلسفہ بیان فرماتے ہوئے یہی فرماتے ہیں کہ نبوت کی نعمت کو لمبا کرنے کے لئے خدا خلافت کے سلسلہ کو جاری فرماتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اسے قدرت ثانیہ کے نام سے موسوم فرمایا ہے۔اور اسے ہمارے لئے بہتر اور دائمی قرار دیا ہے۔احمدیت کی تاریخ گواہ ہے کہ جو گروہ خلافت سے وابستہ رہا، ترقی کی منازل کی طرف وہی گامزن ہوا۔اور جنہوں نے خدا کی اس نعمت کی ناقدری کی ، وہ اوج ثریا سے زمین پر آرہے۔پس عزیز و دوسری میری نصیحت اور پیغام آپ سے یہ ہے کہ خلافت احمدیت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی کے تحت قائم ہوئی۔اس نعمت کی قدر کرو۔خدا کی نعمت کی قدر اس کی برکت کو آپ کے لئے بڑھائے گی۔مسیح پاک کے درخت وجود کی سرسبز شا خو! مسیح پاک فرماتے ہیں۔میں وہ درخت ہوں، جو قادر خدا نے اپنے ہاتھ سے لگایا ہے۔آپ کے آنے کی غرض خدا نمائی تھی۔اس غرض کو وہی پورا کرتا ہے، جو اپنے اعمال میں لاہمیت پیدا کرتا ہے۔جس کے اعمال ، حرکات و سکنات خدا کے لئے ہیں، جس کی اپنی کوئی غرض نہیں، جس نے اپنی خواہشات اور ارادے خدا کے لیے وقف کیے، وہی مقبول بارگاہ اللہ ہے اور وہی خداوند کریم سے ثواب کا مستحق ہے۔پس دین کو خالص اللہ کے لئے کرو کہ خدا کی رضا کے دروازے سے کوئی نفس کی فربہی رکھنے والا داخل نہیں ہوسکتا۔وہ فرماتا ہے:۔أَلَا لِلَّهِ الدِّينُ الْخَالِصُ (زمر:04) که سنو! سنو!! دین کو خدا کے لئے خالص کرو۔تقوی اختیار کرو کہ ہر نیکی کی جڑ تقویٰ ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یدا ہامی مصرعہ ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے کلام میں بار بار تقویٰ کے حصول کی طرف توجہ دلائی ہے۔آپ فرماتے ہیں:۔" یقیناً یادرکھو کہ کوئی عمل خدا تک نہیں پہنچ سکتا، جو تقویٰ سے خالی ہے۔ہر ایک نیکی کی جڑ تقویٰ ہے۔جس عمل میں یہ جڑ ضائع نہیں ہوگی ، وہ عمل بھی ضائع نہیں ہوگا“۔کشتی نوح صفحه 15 روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 17) 854