تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 815
تحریک جدید - ایک الہی تحریک ارشادات فرمودہ 31 دسمبر 1983ء add to further problems۔For example if we suggest that some Pakistanis go there and get married there۔They have their own ways of life۔They have a very fixed habit۔Those new marriages also may fall apart entirely, so they should be handled there, try to convert some widowers for such ladies"۔وو یہ نہیں ہورہا۔واقعہ یہ ہورہا ہے کہ جو لوگ وہاں سے آتے ہیں، وہ بغیر امیر کی وساطت کے براہ راست بعض جگہ تعلق قائم کر لیتے ہیں اور سبز باغ دکھاتے ہیں، اپنی کمزوریوں کو چھپاتے ہیں، قول سدید سے کام نہیں لیتے۔اور یہ لوگ اتنے excite ہو جاتے ہیں کہ یہ چاہتے ہی نہیں۔آنکھیں بند کرنا چاہتے ہیں خود۔ان کی خواہش ہی نہیں ہوتی کہ ہمیں معلوم ہو کوئی بات۔چنانچہ بعض ایسے معاملات میرے علم میں جب اتفاقاً آئے تو میں نے پھر سمجھایا اور بیچ میں دخل دیا اور بعضوں کو روک دیا اور ان کو یہی سمجھایا کہ جب تک آپ پہلے تسلی نہ کرلیں، براہ راست امیر کی معرفت بھی اور براہ راست بھی ، اس وقت تک آپ ہر گز قدم نہ اٹھائیں۔تو یہ جو problems ہیں، یہ ویسے ہوتی رہتی ہیں۔لیکن جب ہمارے علم میں آئے تو چیک ہوں گی۔علم میں نہ آئیں تو چیک کس طرح ہوں گی۔قادیان کا مسئلہ یہ ہے کہ قادیان میں اجازت ہی نہیں ہے، ان کو براہ راست شادی کرنے کی۔خلیفة المسیح سے اجازت لینی پڑتی ہے، قادیان کے درویشوں کو اپنی بچیاں باہر کسی جگہ بھیجنے کے لئے۔تو اس لئے وہ مجبور ہیں۔وہ چاہیں بھی تو کر ہی نہیں سکتے۔اس لئے قادیان کے امیر صاحب کی وساطت کے بغیر ہو ہی نہیں سکتا۔پاکستان میں ایسا کوئی قانون نہیں ہے۔نہ ہی اتنا وسیع نظام ہے کہ ہم یہ کر بھی نہیں سکتے۔اور دوسری بات یہ ہے کہ عام طور پر جولڑکوں والے ہیں انگلستان میں وہ اپنی بچیوں کی شادیاں اپنے رشتہ داروں میں کر لیتے ہیں۔وہ بہر حال ان کا ایک حق ہے۔لیکن ہماری جو بچیاں ہیں، ان کے لئے بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے کوئی problem نہیں۔وہاں اگر problem ہے تو بچیوں یا ان کے والدین نے خود create کی ہیں“۔23 ایک ضمنا میں بتاؤں کہ حضرت خلیفة المسیح الثانی کے خطبات نکاح شائع ہو چکے ہیں اور ان کو میرا خیال ہے، انگریزی میں بھی ترجمہ کروانا چاہئے۔وہ آپ کے باون سالہ دور خلافت کے خطبات ہیں اور اس میں شاید ہی کوئی پہلورہ گیا ہو باہر۔ورنہ جتنی متعلقہ ہماری ضرورتیں ہیں ، وہ ساری 815