تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 797
تحریک جدید - ایک الہی تحریک خطاب بر موقع استقبالیہ مجلس انصار الله مرکزیہ انہیں سستی لیبرل جاتی ہے اور ان کے شوق پورے ہو جاتے ہیں۔سارا دن ٹرپ بھی ہو گئی اور وہ پھل بھی سمیٹا اور پھر ایک ڈالر میں آپ کو ایک ٹوکری دیتے ہیں کہ اپنی مرضی سے جتنا چاہیں، بھر لیں۔جو پھل باہر دس یا میں ڈالر میں بھی نہیں آسکتا ، وہ آپ کو ایک ڈالر میں مل جاتا ہے۔کیونکہ زیادہ محنت کی قیمت ہے۔لہذا جہاں پھل بڑی کثرت سے پیدا ہوتے ہیں، وہاں سمیٹنا ایک مشکل بن جاتا ہے۔پس اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کرنی چاہیے کہ ہمیں سمیٹنے کی توفیق ملے۔کیونکہ جس طرح ہر جماعت میں دلچسپی پیدا ہو رہی ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل غیر معمولی طور پر ظاہر ہورہے ہیں، اب تو سمیٹنے کی بڑی سخت فکر پیدا ہورہی ہے۔چنانچہ حال ہی میں یوگنڈا سے ہمارا جو وفد آیا ہے، جس میں امیر صاحب کراچی اور چوہدری شبیر احمد صاحب تھے، ان سے جو حالات معلوم ہوئے ہیں، اس پر بڑا تعجب ہوا کہ اکثر جماعتیں، جو اس وقت وہاں موجود ہیں، ان میں سے اکثریت وہ ہے، جو گزشتہ چند سال کے اندر بنی اور تیزی سے پھیل رہی ہیں۔جہاں یہ وفد جاتا رہا، وہاں عیسائی بھی اور دوسرے مسلمان بھی بڑی محبت اور شوق سے آتے رہے۔اور ان کی موجودگی میں ہی بعض نے ان سے محبت کے اظہار کئے اور یہ کہا کہ ہم تعاون کرتے ہیں، آپ یہاں آئیں۔اور بعض بیعتیں بھی ہوئیں۔جب انہوں نے ANALYSIS کیا تو یہ پتہ چلا کہ تمہیں میں سے تمھیں نئی بہنیں ہیں۔یعنی یوگنڈا میں اس وقت تک تمہیں جماعتیں ہیں، جن میں سے تمھیں گزشتہ دو سالوں میں بنی ہیں۔تو وہاں آدمی چاہئیں۔اب مثلاً ایک مبلغ، جو وہاں کے باشندے ہیں، محمد علی کائرے وہ تو یہ سارا کام نہیں سنبھال سکتے۔اور جو وہاں پاکستانی ہیں، ان میں بد قسمتی سے یہ رجحان ہے کہ زیادہ زبانیں نہیں سیکھتے۔میں نے پچھلی دفعہ بھی تحریک جدید کو کہا تھا اور حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ بھی بڑی دیر سے کہتے رہے اور بار بار بہت زور دیا اور بعض اوقات خفگی کا بھی اظہار کیا لیکن پتہ نہیں ہمارے مزاج میں خصوصاً پنجابی مزاج میں زبانیں سیکھنے کی طرف توجہ ہی نہیں۔ایک پنجابی کہیں مل جائے سہی تو وہ آپس میں پنجابی بولتے ہیں۔میں نے دیکھا ہے کہ انگلینڈ میں ایک دوست تھے، جو قریباً 55 سال وہاں رہے اور جب مجھ سے ملاقات ہوئی تو وہ انگریزی کا ایک فقرہ بھی نہیں بول سکتے تھے۔ہاں پنجابی ٹھیٹھ بولتے تھے۔میں نے ان سے پوچھا کہ آپ یہ کیا کر رہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ جی بات یہ ہے کہ جب سے میں یہاں آیا، چھوٹی عمر تھی یعنی چودہ سال کی اور اسی وقت سے مجھے پنجابی ماحول مل گیا اور اس وقت سے ہم آپس میں پنجابی بولتے ہیں۔پنجابی میں ہی کہا کہ کھائے کھسماں نوں انگریزی ، یہ کون سیکھے؟ 797