تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 781
تحریک جدید - ایک الہی تحریک اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1983 ء وقت آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ان کو دیکھ رہی ہے۔کئی قسم کی اقتصادی بدنظمیاں ہیں، جو اس کی ذمہ دار ہیں۔پھر کئی سال سے بارش بھی نہیں ہو رہی۔ابھی جو عالمی رپورٹ شائع ہوئی ہے، اس سے پتہ چلتا ہے کہ آئندہ نظر آنے والے مستقبل میں تو بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔75 فیصد پانی غائب ہو چکا ہے اور صرف 25 فیصد باقی ہے، جس پر سارے ملک کا گزارہ ہے۔سارے افریقہ کے نہایت دردناک حالات ہیں۔ہمارے ایک مشنری نے لکھا ہے کہ گھانا میں ایک رات کو بارہ بجے دروازہ کھٹکا۔جب میں پہنچا تو ایک شخص بے ہوش ہو کر گر پڑا تھا۔دروازہ کھولا تو اس کے جسم کوٹھوکر لگی۔میں اس کو اٹھا کر اندر لایا اور اس کے منہ میں کچھ ڈالا۔جب اس کو ہوش آئی تو اس نے کہا: میں بھوکا تھا ، مجھ میں طاقت نہیں رہی تھی ، میری اور کوئی بیماری نہیں۔اسی وقت انہوں نے کھانا تیار کر کے کھلایا اور وہ دعائیں دیتا ہوا باہر چلا گیا۔انہوں نے کہا: دیکھ کر فی کا وقت ہے، اس وقت باہر نہ جاؤ۔اس نے کہا: اب چاہے گولی لگ جائے، مجھے پرواہ نہیں ہے۔میں تو کھانے سے مایوس ہو چکا تھا۔اللہ نے فضل کیا کہ ایک فرشتہ کے پاس بھجوایا، جس نے میرے کھانے کا انتظام کر دیا۔اسی طرح اور بھی بڑے دردناک واقعات وہاں سے موصول ہورہے ہیں۔پس میں آپ سے یہ کہتا ہوں کہ بڑے درد کے ساتھ باہر کے ممالک کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اور خصوصاً گھانا کے لئے بہت دعا کریں کہ وہاں قحط سالی ایک انتہائی خطرناک صورت اختیار کر چکی ہے۔گزشتہ سال مجلس شوری (برائے ممالک بیرون پاکستان ) جو منعقد ہوئی تھی ، اس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے حضور نذرانہ کے طور پر صد سالہ جو بلی کے موقع پر ہم ایک نذرانہ بھی پیش کریں گے کہ سونئے ممالک میں اسلام کا پودا لگائیں گے۔چنانچہ اس فیصلے کے بعد وہ ممالک تقسیم کر دئیے گئے۔بعض ممالک کے سپر د ایک سے زائد ایسے ممالک تھے، جو دوسرے ممالک کے بھی سپر د تھے اور یہ ایک کھلی دوڑ دی گئی ہے کہ ہر ایک کوشش کرے، جو آگے بڑھ جائے ، جس کو خدا توفیق بخشے۔تو ان کوششوں کو بھی اللہ تعالیٰ نے ایک سال کے اندر اندر ہی پھل لگانا شروع کر دیا ہے۔چنانچہ اس وقت تک اس نئی سکیم کے تابع موریطانیہ، چاڈ، اپروولٹا، گنی بساؤ ، صومالیہ، یوگوسلاویہ، ٹیونس ، چین کو مورو آئی لینڈ، الجزائر اور مراکش میں نئی جماعتیں قائم ہو چکی ہیں۔الجزائر اور مراکش کی جماعتیں بھی کیسٹ کے ذریعہ قائم ہوئی ہیں۔یہ بھی عجیب بات ہے کہ یہ دونوں ہی وہ کیسٹ ریکارڈنگ، جو مصطفی ثابت صاحب کی تھی، کے ذریعہ قائم ہوئیں۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے، وہ مشنوں کو بھجوائی گئی تھیں۔الجزائر سے جو احمدی ہوئے ہیں، ایک بڑے معز رسید خاندان کے فرد ہیں۔مجھے ان کی اپنی چٹھی آئی۔انہوں نے لکھا کہ میں سوئٹر لینڈ گیا ہوا تھا، 781