تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 778 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 778

اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1983ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک سیرالیون میں ایک عیسائی علاقہ ہے، جہاں مولوی نذیر احمد علی صاحب کو نکال دیا گیا تھا۔عیسائیت کا وہاں بہت زیادہ زور ہے۔وہاں کا بشپ خود پیراماؤنٹ چیف کے پاس پہنچا کہ یہاں احمدی سکول کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔اس نے نہ صرف اجازت دی بلکہ پورا تعاون کیا۔اور جب وہاں سکول قائم کرنے کی تقریب منعقد کی جارہی تھی تو خدا کے فضل سے 35 بیعتیں وہاں ہوئیں۔اللہ تعالیٰ وہاں کے عیسائی چیفس کے دل میں بھی اپنی طرف سے اسلام کی محبت داخل کر رہا ہے اور جماعت احمدیہ کے حق میں ان کے اندر تبدیلیاں پیدا کر رہا ہے۔ایک اور عیسائی علاقہ میں عیسائی چیف پر لوگوں نے زور ڈالا کہ یہاں احمدی سکول نہ کھولنے دور نہ علاقہ کو جو عیسائی علاقہ ہے، یہ مسلمان بنالیں گے۔اس نے کہا: سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔میں جانتا ہوں، یہ لوگ بہت اچھے ہیں۔اس لئے سکول تو ان کا کھلے گا ہی۔اس نے نہ صرف سکول کی اجازت دی بلکہ ایک بہت بڑا مکان فرنیچر سمیت اور ہیں ایکٹر زمین بھی مشن کو تحفہ دی۔جماعت احمدیہ کو مختلف ممالک میں مختلف قسم کی عدالتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔باقی ملکوں کی عدالتوں کے فیصلوں کے ذکر کی ضرورت نہیں ہے۔افریقہ کی عدالتوں کے بعض دلچسپ فیصلے سینے۔ایک احمدی کے خلاف ایک غیر احمدی نے عدالت میں مقدمہ کیا کہ یہ اذانیں دیتا ہے، فلاں فلاں کام کرتا ہے اور غیر مسلم ہے۔اس لئے اس کو حق نہیں ہونا چاہیے۔تو جج نے دونوں کو بلایا کہ دونوں اپنے اپنے ثبوت پیش کرو۔تو جو احمدی تھا اس نے فوراً بیعت فارم نکال کر پیش کر دیا کہ یہ میرا عقیدہ ہے، یہ پڑھ لیں، یہ مسلمان والا ہے یا غیر مسلموں والا۔اور غیر احمدی کے پاس کوئی ثبوت نہیں تھا۔اس لئے حج نے فیصلہ دیا کہ اس کے متعلق تو میں کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن یہ احمدی پکا مسلمان ہے۔مور و گورو میں مقامی طور پر ایک ہی احمدی کا گھر تھا۔اس نے جماعت کی خدمت میں پیش کرنے کے لئے ایک بہت ہی با موقع پلاٹ رکھا ہوا تھا اور وہاں جماعت کا مشن اور مسجد بنانا چاہتا تھا۔وہاں واحد سیاسی جماعت ہے، جو سب سے زیادہ طاقتور ہے۔اس پارٹی کے ممبران نے اس کی مخالفت شروع کر دی اور ساری سیاسی جماعت خلاف ہو گئی کہ اس کو یہاں مسجد اور مشن ہاؤس نہیں بنانے دینا۔چنانچہ انہوں نے عدالت میں مقدمہ کیا کہ یہ ایک ہی گھر ہے، اس کا حق کیا ہے کہ یہاں مسجد تعمیر کرے؟ اکیلا آدمی ہے، ایک خاندان ہے، گھر پر نماز پڑھا کرے۔حج نے دونوں فریقوں کو لیا اور اس سے پوچھا کہ بری معقول دلیل نظر آتی ہے کہ تم اکیلے آدمی ہو، خدا کا گھر بنانے کی کیا ضرورت ہے؟ اس وقت خدا نے 778