تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 759
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد خلاصہ خطاب فرمودہ 24 نومبر 1983ء بات نہیں چھپائیں گے۔مگر مغربی لوگوں سے ہم نفرت کرتے ہیں اور ان کو اپنے مذہب کی باتیں بتا کر اپنے مذہب کو نا پاک نہیں کرنا چاہتے۔اس لیڈر نے کہا: ہمارے بزرگوں سے آپ ملیں ، وہ اپنا دل آپ کے لئے کھولنے کو تیار ہوں گئے۔حضور نے فرمایا:۔”میں نے اس لیڈر کو کہا کہ تمہاری تاریکی کا زمانہ ختم ہونے کو ہے اور روشنی کا زمانہ آنے والا ہے۔تمہاری قوم اسلام قبول کر کے دنیا میں ترقی حاصل کرے گی اور بلند مقام حاصل کرے گی۔جب یہ باتیں میں نے اسے کہی تو اس کے چہرے پر میں نے پہلی بار مسکراہٹ اور خوشی دیکھی۔ورنہ جب وہ مجھے ملا تو اس کے چہرے پر اتنی گہری مایوسی تھی کہ اس کے غم کا سایہ میرے دل پر بھی پڑا۔حضور نے مزید فرمایا کہ ”میں نے اسے بتایا کہ جب تمہاری قوم اسلام لائے گی، اس وقت تمہارا انتقام لینے کا وقت آئے گا اور تم مغربی قوموں سے انتقام لو گے۔لیکن ہمارا اور تمہارا انتقام، وہی انتقام ہوگا، جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے لیا تھا۔آنحضرت نے خوفناک مظالم کرنے والوں کو لا تشریب علیکم الیوم کہ کر انتقام لیا تھا۔یہ ہمارا انتقام ہے۔جب تم اسلام میں داخل ہو گے تو تم ان لوگوں کو معاف کرنے میں ہم سے بھی بڑھ جاؤ گے۔تم کہو گے کہ ظلم ہم پر ہوئے تھے ، ہم معاف کریں گئے۔"" حضور نے پر جلال لہجے میں فرمایا :۔وہ دن دور نہیں، جب آسٹریلیا کے براعظم میں اسلام کا سورج پوری شان سے چمکے گا۔اب تو آسٹریلیا میں جگہ جگہ مسجدیں بنیں گی۔لازما آسٹریلیا کو حضور محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے امن کے سائے میں آنا پڑے گا۔ورنہ لازما وہ تباہی کا شکار ہوں گے۔نہ صرف آسٹریلیا بلکہ ساری دنیا بے چین ہے۔اور ساری دنیا کے لئے امن اور سکون کا ذریعہ صرف اور صرف حضرت محمدمصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا دامن عافیت ہے۔اس کے علاوہ اور کوئی امن و عافیت کی جگہ نہیں۔اللہ تعالی ساری دنیا کو اس دامن عافیت میں آنے کی توفیق دے۔آمین۔مطبوعه روزنامه الفضل 29 نومبر 1983ء) 759