تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 744 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 744

خلاصہ خطاب فرمودہ 10 نومبر 1983ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک حضور نے مزید فرمایا:۔چینیوں میں جو یہاں ( سنگاپور میں ) آباد ہیں، مادہ پرستی کی شدت کی وجہ سے بے چینی اور بے اطمینانی بہت ہے۔یہاں عدم تحفظ کا گہرا احساس ہے، بے حیائی عام ہے۔غیر ملکوں کے مسافروں کی کثرت سے آنے کی وجہ سے یہ جگہ اخلاق سوز مشاغل سے کا اڈہ بن گئی ہے۔شروع میں تو یہاں کے لوگوں نے اسے اچھا سمجھا مگر اب اس کے بداثرات نمایاں ہورہے ہیں اور نمایاں بے چینی محسوس ہورہی ہے۔چنانچہ ایک طرف روحانیت کا مادہ ہے اور دوسری طرف مادہ پرستی کے بدنتائج ہیں۔فرمایا کہ مجھے امید ہے کہ اگر جماعت احمدیہ کے روحانیت کے مادہ میں مزید جلاء پیدا ہوئی تو غلبہ اسلام کے لیے یہ جماعت احمدیہ کا سب سے بڑا ہتھیار ہوگا۔یہ مادہ موجود ہے اور مزید چمکنے اور جلاء پانے کے لیے تیار ہے۔تھوڑے سے رابطے میں یہاں کے احمدی مردوں اور خواتین میں اس بارے میں نمایاں تبدیلی دیکھنے میں آئی اور احمدیت سے محبت جاگ گئی ہے۔اس سے مجھے بڑا حوصلہ ہوا ہے۔یہ زرخیز مٹی ہے، لازماً پھل لائے گی۔مطبوعه روزنامه الفضل 14 نومبر 1983ء) سنگاپور کے دورہ کے حالات بتاتے ہوئے ، حضور نے وہاں کے احمدی مردوں، عورتوں اور خصوصاً نو جوانوں میں رونما ہونے والی خوشکن تبدیلیوں کا ذکر فرمایا۔حضور نے فرمایا:۔سنگاپور کی احمدی خواتین اور مردوں کے علاوہ نو جوانوں میں بھی میں نے جلد جلد رونما ہونے والی خوشکن تبدیلیاں محسوس کیں۔جب پہلا رابطہ نو جوانوں سے ہوا تو ان کی آنکھوں میں نمایاں اجنبیت پائی جاتی تھی۔مگر چند ہی دن میں یہ کیفیت عاشقانہ رنگ میں ڈھل گئی۔اور ایسی حیرت انگیز تبدیلی پیدا ہوئی، جس کو بیان نہیں کیا جاسکتا۔ان کی عبادت سے اخلاص کا ایک نیا رنگ صاف جھلکتا محسوس ہوتا تھا“۔حضور نے فرمایا:۔دو وہاں کے احباب جماعت کی روحانیت جلا پا رہی ہے۔لیکن اس روحانیت کو کسی نہ کسی رنگ میں کام میں لانا پڑے گا۔اس پہلو سے وہاں بہت گنجائش موجود ہے۔وہاں کی مجلس خدام الاحمدیہ سے تفصیل سے باتیں ہوئیں، ان کو بتایا گیا کہ اگر ایک راستہ بند ہو تو آگے کیسے جانا ہے؟ اور جب بات ان کی سمجھ میں آگئی تو ان کی آنکھوں میں ایسی چمک آگئی کہ لگتا تھا کہ ارادہ عمل میں ڈھلنے کے لیے اچھل رہا ہے۔اس ضمن میں لجنہ نے تو کام بھی شروع کر دیا ہے۔خدام کی کیفیت کا بھی اندازہ یہی ہے کہ لجنہ سے پیچھے نہ رہیں گے۔744