تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 653
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ششم اقتباس از خطاب فرموده 20اکتوبر 1983ء نہیں بڑھیں گے تو پھر اور کون یہ بوجھ اٹھانے کے لئے آگے آئے گا۔اپنے طور پر انفرادی اقتصادی دباؤ کے نتیجہ میں کچھ دیر کے بعد رفتہ رفتہ ہر میدان میں پسماندہ تو میں بھی آگے قدم بڑھا ہی لیتی ہیں۔لیکن ایک دینی روح اور ملی غیرت سے قوت پا کر خاص ولولے کے ساتھ قدم بڑھانا ایک اور بات ہے۔یہ بات میں چاہتا ہوں کہ آپ اپنے اندر پیدا کریں۔پس اس وقت صف اوّل میں آپ کو آنا چاہیے۔اگر آپ نہیں آئیں گے تو ایک بہت بڑا اعزاز، جو خدا تعالیٰ نے آپ کے لئے رکھا ہوا ہے، یہ ہاتھ سے کھو دیں گے۔اس لئے ہر لائن میں ہر سطح پر آگے آنے کی کوشش کریں۔آگے قدم بڑھائیں گے تو بڑھ جائیں گے اور بڑھتے چلے جائیں گے۔ہر ترقی اور پروگرس (PROGRESS) ہمیشہ شروع میں آہستہ ہوتی ہے۔پھر اس میں تیزی آنا شروع ہو جاتی ہے اور TOMPO بنا شروع ہو جاتی ہے۔پھر تیز سے تیز تر ہوتی چلی جاتی ہے۔اس لئے میں آپ سے کوئی اچھنبے معجزات کی توقع نہیں رکھ رہا۔ایک ہی معجزہ ہے، جو آپ نے دکھانا ہے کہ آپ بیدار ہو جائیں اور شعور کے ساتھ صف اول میں آنے کی یعنی دنیا کی صف اول میں آنے کی کوشش کریں۔اللہ تعالیٰ توفیق دے اور ساری دنیا میں ہر ایجاد میں ہر شعبہ میں اللہ تعالیٰ احمدی انجینئر زکو یہ توفیق عطا فرمائے کہ وہ صف اول میں آ جائیں۔اور اسلامی غیرت کے جو تقاضے ہیں، وہ پورے ہوں۔اور ہر کوئی کہہ سکے کہ ہاں مسلمان دنیا اس وقت سب سے آگے نکل آئے ہیں۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔آمین۔(مطبوعہ روزنامه الفضل یکم دسمبر 1983ء) 653