تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 651 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 651

تحریک جدید- ایک الہی تحریک اقتباس از خطاب فرمودہ 20 اکتوبر 1983ء ٹیکنالوجی میں مسلمانوں کی پسماندگی دور کرنا ، احمدیوں کی ذمہ داری ہے وو خطاب فرمودہ 20اکتوبر 1983ء انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف احمدی آرکیٹکیٹس اینڈ انجینیئرز سے خطاب۔مثلاً صد سالہ جوبلی کے نتیجہ میں جو ذمہ داریاں پڑنی ہیں، ان پر تو ایک پوری ٹیم کا کام ہے۔ایک، دو آدمی کا کام نہیں ہے۔یعنی بلڈنگز جو بنیں گی، ان کے علاوہ بازاروں کے روٹس (ROUTS) ڈیزائن کرنے ، ان میں جہاں پلیاں وغیرہ آئیں گی ، ان کی نشاندہی اور یہ فیصلہ کہ وہ کس طرز کی بنائی جائیں۔اور بھی کئی قسم کی سہولتیں ہیں، جو اس موقع پر مہیا کرنی پڑیں گی۔مثلا ریلوے کی کراسنگ پر ایک عبوری راستہ ڈیزائن کرنے کی ضرورت پڑے گی بابل کے نیچے سے ایک الگ سڑک گزارنا پڑے گی۔آپ یہ کہہ سکتے ہیں کہ فی الحال یہ ہمارا کام نہیں، کمیٹی کا کام ہے۔لیکن عملاً چونکہ ہم پر بوجھ پڑتا ہے، جب تک ہم ان کو تیار کر کے لقمہ بنا کر منہ میں نہیں ڈالیں گے، اس وقت تک انہوں نے نہیں کرنا۔اس لئے ہمیں بہت سی طوقی ذمہ داریاں ادا کرنا پڑیں گی۔اور جو جماعتی بلڈنگز ہیں، وہ تو بہر حال سو فیصدی ہم نے خود ہی تعمیر کرنی ہیں۔۔۔۔۔دوسرا حصہ، جس کا ذکر کیا گیا، وہ بیرونی دنیا میں مشن ہاؤسز کی تعمیر ہے۔اس سلسلہ میں بھی آرکیٹیکٹس پر ہی زیادہ بوجھ ہے۔کیونکہ اس وقت تک تو جماعت کی خدمت میں سب سے زیادہ فعال شعبہ آرکیٹکچر رہا ہے۔ہمیں اب ایسے ڈیزائنز چاہیں کہ جو ہم دنیا میں ہر جگہ معمولی رد و بدل کے ساتھ ، جو مقامی ملکی قوانین اور رواج کے نتیجہ میں کرنے پڑتے ہیں ، ہر ملک میں استعمال کر سکیں۔گویا انہیں بنابنا یا نقشہ دے دیں کہ معمولی ترامیم کے ساتھ اس نقشہ کے مطابق تم مشن ہاؤس بناؤ۔مشنز کو جو ضرورتیں پڑتی ہیں، وہ کم و بیش واضح ہو چکی ہیں۔مثلاً تجربوں سے یہ پتہ چل چکا ہے کہ مسجدیں اور مشن ہاؤس ڈیزائن کرتے وقت لازماً اسے دس گنا پھیلانے کے امکانات کو مد نظر رکھ کر ڈیزائن بنانا چاہیے۔یعنی کم از کم اتنا ہو کہ اگر موجودہ تعداد سے دس گنا نمازی آئیں تو مسجد میں یہ امکان ہو کہ وہ سیکشنز (SECTIONS) میں تعمیر کر کے وسیع تو کی جاسکے۔لیکن پہلے سے پلان (PLAN) ہو اور اس کے لئے منظوری پہلے ہی لے لی گئی ہوتا کہ کوئی بعد میں دقت پیدا نہ ہو۔651