تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 648
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 14 اکتوبر 1983ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم کریم کے ساتھ پیار اور محبت کا تعلق جوڑیں گے تو پھر دیکھیں گے کہ انشاء اللہ وہ فتح ونصرت ، جس کے آثار میں دیکھ کر آیا ہوں ، وہ کس شان کے ساتھ آتی ہے۔اس سے دنیا میں ایک نیا انقلاب برپا ہو گا۔انسان کو ایک نئی جنت عطا ہوگی۔لیکن وہ جنت، وہی جنت ہے، جس کا پہلے آپ کے دلوں میں قائم ہونا ضروری ہونا ہے۔یہی وہ جنت ہے، جو آپ کے دلوں سے اچھل اچھل کر باہر نکلے گی اور دنیا میں پھیلے گی۔اور یہ اللہ تعالٰی کی تسبیح اور تحمید کی جنت ہے۔یہ استغفار کی جنت ہے، جس سے دنیا کی کایا پلٹ جائے گی۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔مطبوعه روزنامه الفضل 11 دسمبر 1983ء) 648