تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 595 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 595

تحریک جدید - ایک الہی تحریک اسلام کی امتیازی خصوصیات خطاب فرمودہ 105 اکتوبر 1983ء خطاب فرمودہ 105اکتوبر 1983ء حضرت خلیفة المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے مشرق بعید کے دورہ میں آسٹریلیا کے دار الحکومت کینبرا میں آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی فیکلٹی آف آرٹس کے لیکچر ہال میں Some Distinctive Features Of Islam۔کے موضوع پر جو خطاب فرمایا، اس کا اردو ترجمہ درج ذیل ہے:۔اشهد ان لا اله الا الله وحده لاشريك له و اشهدان محمد أعبده ورسوله اما بعد فاعوذ بالله من الشيطان الرجيم بسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِيْنَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ & اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِيْنَ اسلام کی امتیازی خصوصیات کا ذکر چلے تو سب سے پہلے اور سب سے دلکش اسلام کا جو امتیازی حسن آنکھوں کے سامنے ابھرتا ہے، وہ اس کی یہ ادائے دلبری ہے کہ سچائی کا اس طرح اجارہ دار نہیں بنتا کہ گویا اسلام کے سوا کبھی دنیا میں کوئی سچاند ہب نہیں آیا اور عرب قوم کے سوا کبھی اللہ تعالیٰ نے کسی اور قوم کو اپنے پیار سے نہیں نوازا۔بلکہ اسلام وہ منفر د مذہب ہے، جو سچائی پر کسی مذہب یا قوم یار تنگ اور نسل کی اجارہ داری کو یک قلم موقوف فرماتا ہے۔اور یہ دعویٰ کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی طرف سے جاری ہونے والی ہدایت کا سلسلہ ایک رحمت عام ہے، جو ہر زمانہ میں اس مخلوق پر فیض رساں رہا اور ہر قوم اور ہر نسل کے انسان کو اس نے اپنے نور ہدایت سے نوازا۔اور کوئی خطہ زمین یا قوم نہیں، جہاں خدا تعالیٰ کی طرف سے پیغمبر نہ آئے ہوں۔چنانچہ فرماتا ہے:۔595