تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 589
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم علاقہ نہیں۔ود خطاب فرمودہ 30 ستمبر 1983ء یہ ایک عقل اور دلیل کی جنگ ہے، جس کا تیر و تفنگ اور توپوں اور راکٹوں سے کوئی بعید کا بھی یہ امن کا پیغام ہے، جو دلوں کی راجدھانی سے تعلق رکھتا ہے۔یہ ایک نئی تہذیب اور نئے تمدن کے نفاذ کا سوال ہے، جو اس زمانہ کے تمام مسائل کا حل اور اس مادی دور کی ہر بے چینی کا علاج پیش کرتا ہے۔یہ انسان کو از سرنو انسانیت کی اعلیٰ اقدار سکھانے اور اسے حیوانی سطح سے ایک مرتبہ پھر انسانی سطح تک بلند کرنے کی ایک مہم ہے، جو سخت جانکاہی اور جانسوزی اور صبر اور استقلال کا تقاضا کرتی ہے۔لا یہ انسان کو انسانیت سکھانے کے بعد اسے اپنے رب اور خالق سے ملانے کا ایک عظیم پروگرام ہے، جو صرف اس دنیا میں ہی وصل خداوندی کے وعدوں پر اکتفا نہیں کرتا بلکہ اس دنیا میں ہی وصل انہی کی ایک قوی امید دلاتا ہے اور اپنی تائید میں قطعی شواہد پیش کرتا ہے اور دکھلاتا ہے کہ اس راستہ پر چل کر پہلے بھی ہزار ہا بندگان خدا، باخدا اور خدا نما انسان بن گئے۔خالق کے لئے مخلوق کے دل جیتنے کی خاطر کسی نئے براعظم یا ملک یا خطے کی دریافت جماعت احمدیہ کی تاریخ میں کوئی نیا واقعہ نہیں۔اور وہ ان مسائل سے پوری طرح باخبر ہے، جو نئے علاقے دریافت کرنے والوں کو در پیش ہوتے ہیں۔جب انگلستان نے براعظم آسٹریلیا کو آباد کرنے کا فیصلہ کیا تو آپ جانتے ہی ہیں کہ اس کی آبادی کی تاریخ کتنی محنتوں اور مشقتوں سے اور دکھوں اور لرزہ براندام کرنے والے مظالم کی داستانوں سے بھری پڑی ہے۔جماعت احمدیہ کی روحانی نو آبادی کی تاریخ بھی اسی قسم کے واقعات سے معمور ہے۔لیکن اس ظاہری مشابہت کے باوجود دونوں میں اہم اور بنیادی فرق ہے۔اور دونوں ایک دوسرے سے مشابہت رکھتے ہوئے بھی مشابہ نہیں رہتے۔جب 1831ء میں انگلستان کے شمالی علاقوں میں ظالمانہ زرعی قوانین کے خلاف فاقہ کش کسان نے آواز احتجاج بلند کی تو اس جرم کی سزا میں ہزار ہا بوڑھوں اور نو جوانوں کو ملک بدر کر کے آسٹریلیا بھجوا دیا گیا۔(Raipon land regulation world mark encyclopedia of the nations vol 4 page 13) ان دنوں باٹنی بے Botany Bay کا نام عوام الناس کی زبان میں آسٹریلیا کا ہی متبادل نام تھا۔چنانچہ باٹنی بے کی طرف بھجوائے جانے والے مظلوموں پر جو کچھ گزری اور ان کی یاد میں جو پچھلوں پر بیتی اس کے دردناک ذکر پر مشتمل متعدد واقعات اور گیت انگریزی اور سکاٹش لٹریچر میں ملتے ہیں۔ان میں 589