تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 553
تحریک جدید- ایک الہی تحریک جلد ششم خطاب فرمودہ 21 ستمبر 1983ء نمائندہ آخرین کو اولین سے ملا دے گا۔یعنی یہ جو تمہارے صحابہ نہیں ، ان سے رتبہ میں بعد میں آنے والے کچھ لوگ ملائے جائیں گے اور وہ آخرین میں پیدا ہوں گے۔اب اس فاصلہ کا آپ ذرا اندازہ کیجئے ، جو ان کے درمیان حائل تھا۔دو قسم کے فاصلے حائل تھے۔ایک طرف آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آخر میں آنے والوں کے درمیان تیرہ سو سال حائل ہیں اور یہ کوئی معمولی وقت نہیں۔اور دوسری طرف مکانی لحاظ سے عرب اور پنجاب ( قادیان) کے درمیان ہزاروں میل کا فاصلہ ہے۔اور قرآن کریم میں خدا نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ خبر دی کہ بعد میں آنے والوں کو اولین سے یعنی تم لوگوں کے ساتھ ملا دوں گا۔تو وہ فاصلے بھی پائے گئے، وہ دوریاں بھی ختم کر دی گئیں۔سالوں کے لحاظ سے بھی کوئی فاصلہ نہ رہا اور میلوں کے لحاظ سے بھی نہ رہا۔اور جیسا کہ خدا تعالیٰ نے فرمایا تھا، بعد میں آنے والے اولین سے ملا دیئے گئے۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس مضمون کو بیان کرتے ہوئے فرمایا:۔صحابہ سے ملا جب مجھ کو پایا جس شخص نے مجھے پالیا ہے، خدا کے ارشاد کے مطابق ، خدا تعالی کی پیشگوئی کے مطابق وہ صحابہ سے مل گیا۔چنانچہ دین کے نام پر و تکلیفیں صحابہ کو دی جاتی تھیں اور جو جو مظالم حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے صحابہ پر ہوتے رہے، وہ سارے مظالم اور وہ سارے دکھ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے مانے والوں کو بھی دیئے گئے۔یہ محض دعوی نہیں تھا۔ورنہ دعوئی تو ہر شخص کر سکتا ہے کہ میں فلاں سے مل گیا۔اس دعوی کو ثابت کرنے کے لئے اپنے خون بہانے پڑتے تھے۔اس دعویٰ کو ثابت کرنے کے لئے خدا کی راہ میں ماریں کھانی پڑتی تھیں۔کافر کہلانا پڑتا تھا۔اس دعویٰ کو ثابت کرنے کے لئے اپنے گھر جلوانے پڑتے تھے۔بچے قتل کروانے پڑتے تھے۔تو یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے۔ایک شخص دعوی کر دے کہ میں پرانے سے مل گیا ، اگر وہ جھوٹا ہے تو زبانی دعوئی ہوگا۔اور اگر سچا ہے تو جو کچھ آفات پرانوں پر گزریں ، اس پر بھی گزریں گی اور اس کے ماننے والوں پر بھی گزریں گی۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے صحبت یافتہ خوش نصیبوں نے اپنے اموال سے اپنی جانوں سے اپنی عزتیں فدا کر کے حتی کہ اس راہ راہ میں اپنی جان کی بازی لگا کر واقعہ ثابت کر دکھایا کہ ہم صحابہ نبی اکرم صلی علیہ وآلہ وسلم سے ملنے کا حق رکھتے ہیں۔ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام لیکچر کے لیے سیالکوٹ تشریف لے گئے۔جو پنجاب کا ایک شہر ہے۔خدا تعالیٰ نے بہت بڑی مخلوق کے دل مائل کر دیئے۔کثرت سے خلق خدا وہاں پہنچی اور بہت بیعتیں ہوئیں۔سیالکوٹ میں ہر طرف احمدیت کا چرچا ہوا۔لیکن ساتھ ہی دشمن بھی بہت مشتعل ہو 553