تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 482
خلاصہ خطاب فرمودہ 31 جولائی 1983ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک آخر میں حضور نے طلباء کو یہ اہم نصیحت کی کہ داعی الی اللہ کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ پیغام حق پہنچانے میں ہوش کا مظاہرہ کریں، جوش کا مظاہرہ نہ کریں۔قرآن کا ارشاد ہے کہ:۔اُدْعُ إِلَى سَبِيْلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ یعنی حکمت کے ساتھ اللہ کا پیغام پہنچاؤ۔حضور نے فرمایا:۔" جس طرح ماں اپنے بچے کو منت سماجت سے کھلاتی پلاتی ہے، اسی طرح آپ بھی کریں۔کوئی طرز عمل ایسانہ ہو کہ کوئی آپ سے ناراض ہو جائے یا آپ کی بات سننے سے انکار کر دے“۔مطبوعه روزنامه الفضل 02 اگست 1983ء) 482