تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 481 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 481

تحریک جدید - ایک الہی تحریک خلاصہ خطاب فرمودہ 31 جولائی 1983ء ضروری ہے کہ داعی الی اللہ پیغام حق پہنچانے میں ہوش کا مظاہرہ کریں خطاب فرمودہ 31 جولائی 1983ء فضل عمر تعلیم القرآن کل اس کی اختتامی تقریب کے موقع پر حضور رحمہ اللہ نے جو خطاب فرمایا ، اس کا خلاصہ حسب ذیل ہے:۔حضور نے پیش کی جانے والی رپورٹ پر خوشی کا اظہار فرمایا اور اسے ہر پہلو سے بے حد خوش کن قرار دیا۔کلاس کی کامیابی پر حضور نے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ کے اتنے فضل نازل ہوئے ہیں کہ انسان کا سر اللہ تعالیٰ کے سامنے حمد اور شکر سے جھک جاتا ہے۔یہ بہترین نتائج محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے حاصل ہوئے ہیں“۔فرمایا:۔اللہ تعالیٰ کے فرمان کے مطابق آپ اس نیک گروہ میں شامل ہیں، جو دین کی تعلیم اور قرآن کا علم حاصل کرنے آتے ہیں اور واپس جا کر یہ تعلیم پھر لوگوں میں پھیلاتے ہیں“۔حضور نے فرمایا:۔ربوہ کی مشکلات کے باوصف جو بات دل کو اللہ کی حمد سے بھر دیتی ہے، وہ یہ ہے کہ آپ سب طلباء نے مرکز کی شدید گرمی اور بعض نا موافق باتوں پر کوئی شکوہ نہیں کیا۔ایک بھی خط شکایت کا مجھ تک نہیں پہنچا۔حضور نے مزید فرمایا کہ آپ میں اس جذبے کا پیدا ہو جانا کہ معمولی مشکلات سے کم حوصلہ نہیں ہونا اور دین کی خاطر مشکلات برداشت کرنی ہے، بہت ہی خوش آئند ہے۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ یہ جذبہ برقرار رکھے۔(آمین)۔حضور نے طلباء کو نصیحت فرمائی کہ اب یہ آپ لوگوں کا فرض ہے کہ آپ یہاں سے واپس جا کر باقی سارا سال جو کچھ حاصل کیا ہے، وہ لوگوں میں پھیلائیں اور دینی تعلیم کو عام کریں۔481