تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 456 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 456

پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ مغربی کینیڈا تحریک جدید - ایک الہی تحریک پس اس موقع پر میں آپ سے یہی کہتا ہوں، اپنے مقام کی شناخت کریں اور اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں۔جس غرض کے لئے آپ اس جماعت میں داخل ہوئے ہیں، اس غرض کے حصول کے لیے مناسب تیاری کریں۔اپنے خدا کے حضور جھکیں کہ اس کی مدد کے بغیر کوئی ارادہ پورا نہیں ہو سکتا اور اس کی نصرت کے بدوں کوئی کوشش پھل نہیں لاسکتی۔اپنی راتوں کو زندہ کریں اور اپنے دانوں کو ذکر الہی سے روشن تر بنا ئیں کہ یہی وہ راستہ ہے، جو فلاح اور کامیابی اور نجات اور خوشحالی کا راستہ ہے۔خدا تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو اور آپ کے نفوس اور اموال میں بہت برکت بخشے۔آپ اس دنیا میں بھی اس کی رضا کے مورد ہوں اور دوسری دنیا میں بھی اس کے پیار کی نظریں آپ پر پڑیں۔والسلام خاکسار مرزا طاہر احمد خليفة المسيح الرابع مرسله: وکالت تبشیر ربوه مطبوعه روزنامه الفضل 20 اکتوبر 1983ء) 456