تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 455
تحریک جدید - ایک الہی تحریک پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ مغربی کینیڈا با جماعت کے پابند ہوں، وہ جھوٹ نہ بولیں، وہ کسی کو زبان سے ایذاء نہ دیں، وہ کسی قسم کی بدکاری کے مرتکب نہ ہوں۔اور کسی شرارت اور ظلم اور فساد اورفتنہ کا خیال بھی دل میں نہ لاویں۔غرض ہر ایک قسم کے معاصی اور جرائم اور تمام نفسانی جذبات اور بے جا حرکات سے مجتنب رہیں۔اور خدا تعالیٰ کے پاک دل اور بے شر اور غریب مزاج بندے ہو جائیں۔اور کوئی زہر یلا خمیر ان کے وجود میں نہ رہے۔اور تمام انسانوں کی ہمدردی ان کا اصول ہو اور خدا تعالیٰ سے ڈریں اور اپنی زبانوں اور اپنے ہاتھوں اور اپنے دل کے خیالات کو ہر ایک ناپاک اور فساد انگیز طریقوں اور خیانتوں سے بچادیں۔اور چجوقتہ نماز کونہایت التزام سے قائم رکھیں اور ظلم اور تعدی اور نین اور رشوت اور اتلاف حقوق اور بے جا طرف داری سے باز رہیں اور کسی بد صحبت میں نہ بیٹھیں۔اور چاہیے کہ کسی مذہب اور کسی قوم اور کسی گروہ کے آدمی کو نقصان رسانی کا ارادہ مت کرو۔اور ہر ایک کے لئے سچے ناصح بنو اور چاہیے کہ شریروں اور بدمعاشوں اور مفسدوں اور بدچلنوں کو ہرگز تمہاری مجلس میں گزرنہ ہو اور نہ تمہارے مکانوں میں رہ سکیں کہ وہ کسی وقت تمہاری ٹھوکر کا موجب ہوں گئے“۔تبلیغ رسالت جلد مفتم صفحه 42۔43) جب تک ہم حضور کے ان ارشادات کے مطابق اپنی زندگیوں میں تبدیلی نہیں لاتے اور برائی اور نفسانی خواہشات سے اپنا دامن نہیں چھڑاتے اور اس دنیا میں رہتے ہوئے اس دنیا سے کنارہ نہیں کرتے ، اس وقت تک ہم دعوت الی اللہ کی اس عظیم مہم میں شمولیت کی لا انتہاء برکات سے حصہ نہیں پا سکتے۔جب ہم مسیح پاک کے ان نصائح پر عمل کرنے کے لیے کمر ہمت کس لیں گے اور پورے ارادہ اور پختہ عزم کے ساتھ آپ کے بتائے ہوئے راستہ پر گامزن ہو جائیں گے ، تب ہی ہم ان برکات کے حقدار بن سکیں گے، جو موعود ادیان عالم کے جاں نثاروں کے لیے ازل سے مقدر کر دی گئی ہیں۔اور تب ہی ہم سید ولد آدم سید الانبیاء رحمۃ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی کا دعوی کرنے میں حق بجانب ہوں گے۔اور تب ہی ہم اپنے آقا و مولیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیضان کے بے پایاں سمندر سے سیراب ہوسکیں گے۔اور تب آسمانی روشنی ہمارے دلوں کو سکیت اور ہمارے قدموں کو ثبات بخشے گی اور ہماری زبانوں کو وہ قوت عطا کرے گی، جو دلوں پر اثر کرنے والی اور سینوں کو کھولنے والی ہوگی۔455