تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 411 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 411

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد ششم وو اقتباس از خطبه جمعه فرموده 04 مارچ 1983ء احمدیت دنیا کو ہلاکتوں سے بچانے کا آخری ذریعہ ہے خطبہ جمعہ فرمودہ 04 مارچ 1983ء۔۔۔ایسے خطرناک دور میں جب کہ انسان کی تقدیر لامذہبی طاقتوں کے ہاتھ میں جاچکی ہو، احمدیت پر کیا ذمہ داریاں آتی ہیں؟ یہ ہیں وہ باتیں، جو ہر احمدی کو سوچنی چاہئیں۔امر واقعہ یہ ہے کہ احمدیت دنیا کو ہلاکتوں سے بچانے کا آخری ذریعہ ہے، جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔آخری ذریعہ ان معنوں میں کہ اگر یہ بھی ناکام ہو جائے تو دنیا نے لاز م ہلاک ہونا ہے۔پھر اس کے بچنے کی کوئی صورت نہیں۔اور آخری ذریعہ ان معنوں میں کہ اگر یہ کامیاب ہو جائے تو پھر اللہ تعالی کے فضل سے دنیا کو اس قسم کی ہلاکت کا کوئی خوف ایک لمبے عرصے تک دامن گیر نہیں ہو گا۔یہ ایک عظیم ذمہ داری ہے۔اسی لئے میں بار بار یہ اعلان کر رہا ہوں کہ داعی الی اللہ بنو، دنیا کو نجات کی طرف بلاؤ، دنیا کو اپنے رب کی طرف بلاؤ۔ورنہ اگر بے خدا انسان کے ہاتھ میں دوسروں کی تقدیر چلی جائے تو ان کی ہلاکت یقینی ہو جاتی ہے۔اور اس وقت امر واقعہ یہی ہے۔نہ صرف یہ کہ بے خدا انسان کے ہاتھ میں لوگوں کی تقدیر گئی ہوئی ہے بلکہ اس کے ہاتھ اتنے مضبوط ہو چکے ہیں اور ان میں ایسے 66 خوفناک ہتھیار آچکے ہیں کہ وہ جب بھی چاہے، دنیا کے تمام انسانوں کو ہلاک کر سکتا ہے۔۔ان حالات میں ایک احمدی پر جو ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں، ان کو پورے شعور ، پوری بیداری اور بیدار مغزی کے ساتھ ادا کرنا پڑے گا۔کیونکہ اب وقت بہت تھوڑا رہ گیا ہے۔جہاں تک میں نے غور کیا ہے میں سمجھتا ہوں کہ اگر جماعت احمد یہ ساری دنیا میں فعال ہو جائے اور تیزی کے ساتھ بنی نوع انسان کو ہدایت کی طرف بلانا شروع کر دے اور دنیا واقعہ متاثر ہو کر اسلام کی طرف آنے لگے تو اللہ تعالیٰ یقین ہلاکت اور تباہی کی مہلت کو بڑھا دے گا۔کیونکہ وہ عذاب میں جلدی نہیں کرتا۔اس کی رحمت ہر دوسری صفت پر غالب ہے۔اس لئے اگر آپ دنیا کو تبلیغ کریں اور پھر وہ اس تبلیغ کو سنے اور اسلام کی طرف مائل ہونے لگے تو آپ بلا خوف و خطر اور بغیر کسی اشتباہ کے اس بات کی ضمانت دے سکتے ہیں کہ انشاء اللہ تعالیٰ یہ خطرات لاز مائل جائیں گے۔اور انسان کو خدا یہ موقع نہیں دے گا کہ وہ ہلاکت کے اتنے اہم اور خطرناک فیصلے کر سکے۔اگر ایسا نہ کیا گیا اور آپ نے اپنی ذمہ داری کو ادا نہ کیا تو پھراس دنیا کے بیچنے کی کوئی ضمانت نہیں ہے۔411