تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 399 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 399

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ارشاد فرموده 09 فروری 1983ء تمام دنیا کے اہل علم احمدی اپنے آپ کو علمی مجاہدے کے لئے تیار کریں ارشاد فرموده 09 فروری 1983ء بر موقع مجلس عرفان حضور رحمہ اللہ نے فرمایا:۔میں نے اعلان کیا تھا کہ ساری دنیا میں عیسائیت کی طرف سے اسلام پر جو حملے ہورہے ہیں، ان کے دفاع کے لئے دوست اپنے آپ کو پیش کریں۔لیکن اس طرف ابھی پوری توجہ نہیں ہوئی۔ہمارے بہت سے ایسے دوست ہیں، جو علمی ذوق رکھتے ہیں اور انگریزی دان بھی ہیں، ان کی ضرورت ہے۔اس سلسلے میں وہ بہت بڑی خدمت گھر بیٹھ کر سکتے ہیں۔مقصد یہ ہے کہ جہاں جہاں اسلام پر حملے ہوئے ہیں، ان کا جواب دیا جائے۔مخالفین نے یا تو مسلمانوں کی کتابوں سے غلط استنباط کر کے اسلام پر حملے کئے ہیں یا بعض مسلمان علماء کی غلطی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ، ان کی کتابوں کے حوالے دے کر۔ان کو گو یا قرآن اور حدیث کی باتوں کے طور پر پیش کیا ہے۔ان سب کا تسلی بخش جواب دینا، ہمارا فرض ہے۔بہر حال بہت سے تحقیقی کام کرنے والے پڑے ہوئے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام نے تنہا اپنی زندگی میں دیگر مذاہب پر جتنی تحقیق کی تھی ، جماعت اس پر جتنا اضافہ آج تک کرسکی ہے، وہ آپ کے سامنے ہے۔بہت کم اضافہ ہوا ہے۔اکثر و بیشتر ہم انہی باتوں سے استفادہ کر رہے ہیں۔جب کہ اعتراضات کی دنیا پھیل چکی ہے۔اس لئے یہ سکیم جاری کی گئی تھی کہ اعتراضات کی پھیلتی ہوئی دنیا کے تقاضوں کو پوار کرنے کے لئے جماعت کے علمی دفاع کے دائرے بھی ساتھ ساتھ پھیلنے چاہئیں۔اور جہاں بھی دشمن بڑھتا ہے، ہمارا فرض ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بیان فرمودہ طریق کے مطابق آگے بڑھ کر اس کا مقابلہ کریں۔اب ہمیں نئے اصول تو دریافت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔روحانی جنگ کی حکمت عملی بڑی واضح ہو چکی ہے۔اسلام کی ہر دفاعی جنگ پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اصولی روشنی ڈال چکے ہیں اور عمل کر کے بھی دکھا چکے ہیں۔پس احمدی علماء کو اس میدان میں پوری طرح آگے بڑھنا چاہیے۔لیکن میں نے جائزہ لیا ہے کہ دشمن کا حملہ ہمارے دفاع سے آگے نکل چکا ہے۔حالانکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو راہ دکھائی تھی، وہ ہمیں آگے بڑھانے کے لئے دکھائی تھی۔راہ کو بند نہیں کیا تھا۔ان دو چیزوں میں بڑا فرق ہے۔399