تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 29 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 29

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم خطبہ جمعہ فرمودہ 03 ستمبر 1982ء کہ اس کا خدا اس کے پیچھے ہوگا۔بظاہر ٹیٹری ہے لیکن اس کے پیچھے ساری کائنات کے خالق کی قوت موجود ہوگی۔اس دل کو طاقت بخشنی ہے تو خدا نے بخشنی ہے، اس کے عمل کو سہارا دینا ہے تو اس نے دینا ہے، اس کے ولولوں اور عزائم کو حقائق میں تبدیل کرنا ہے تو اس نے کرنا ہے۔اس لئے دعائیں کرتے ہوئے، اپنے دل کی کیفیت بدلنے کی کوشش کریں۔جب تک ہر احمدی کی، جو یہاں بس رہا ہے، اس کے دل کی کیفیت نہیں بدلے گی اور احساس نہیں پیدا ہوگا، وہ تبلیغ نہیں شروع کرے گا۔اس وقت تک ان قوموں کی کیفیت بدلنے کے خواب، خواب رہیں گے۔آپ ہزار مسجدیں بھی یہاں بنالیں ، تب بھی ان کی تقدیر نہیں بدلے گی۔جب تک ہر احمدی اسلام کی تبلیغ نہ کرے اور آگے مبلغ احمدی نہ پیدا کرے۔صرف یہی ایک قانون ہے، جس سے قوموں کی تقدیریں بدلا کرتی ہیں۔اور کوئی قانون نہیں ہے۔ہر شخص کو اپنی ذمہ داری ادا کرنی ہوگی۔آپ کو اگر تبلیغ کرنی نہیں آتی تو کوئی بات نہیں۔آپ پیغام تو دے سکتے ہیں۔آپ کے پیغام کے پیچھے فکر اور جذبہ تو پیدا ہو سکتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ آپ دعا ئیں تو کر سکتے ہیں۔پس پیغام دیں، دعائیں کریں، اللہ تعالیٰ آپ کو خود تبلیغ کی راہیں سکھائے گا، خود مسائل سمجھائے گا، آپ کی مشکلات کو سلجھائے گا۔سب طاقت خدا کی ہے، ہماری کچھ بھی نہیں ہے۔اس احساس کے ساتھ مگر اس یقین کے ساتھ کہ ہمیں پھر بھی کچھ نہ کچھ کرتا ہے۔ہم نہیں کریں گے تو خدا کی طاقت اور فضل شامل حال نہیں ہو گا۔آپ سب کو اسلام کی تبلیغ کا فریضہ بطریق احسن ادا کرنے کی حتی المقدور کوشش کرتے رہنا چاہئے۔اللہ تعالیٰ آپ کو تو فیق عطا فرمائے۔یہیں مرکز بن جائے ، اس حقیقت کا کہ ہر احمدی مبلغ ہے، تب بھی جرمنی کے لئے کچھ مقدر پھرنے کے دن آسکتے ہیں۔لیکن اگر یہاں بھی نہ بنے اور ہیمبرگ میں بھی نہ بنے اور فرینکفرٹ میں بھی نہ بنے اور سوئٹزر لینڈ میں بھی کہیں نہ بنے تو پھر یہ مسجد میں صرف وارننگ کا کام تو دے دیں گی کہ ہم نے اعلان کر دیا مگر اس اصل ذمہ داری اور فرائض کو ادا کرنے کا کام انجام نہیں دے سکتی ، جو ہم پر عائد کیا گیا ہے۔دعا ہے اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔مطبوعه روز نامہ الفضل 09اکتوبر 1983ء) 29