تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 376
خطاب فرمودہ 15 جنوری 1983ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم تھے وہاں کے چیف۔میں حیران رہ گیا۔میرے دل میں ان کی بڑی عزت پیدا ہوئی۔مگر یہ کیوں ہو رہا تھا؟ میں سمجھتا ہوں کہ یہ محض اللہ تعالیٰ کے حضور جماعت کی دعاؤں کا نتیجہ تھا۔اللہ تعالیٰ کا فضل جب بر سنے کے لئے تیار ہو تو بہانے ڈھونڈا کرتا ہے۔جب ہم غرناطہ سے چلنے لگے تو جس وقت ہم نے چلنا تھا، اس سے دیر ہوگئی۔مثلاً نو بجے روانہ ہونا تھا تو دس ساڑھے دس بجے کا وقت ہو گیا۔میں نے دوستوں سے کہا: پتہ تو کریں کہ پولیس ہمیں کیوں نہیں جانے دیتی ؟ تو انہوں نے بتایا کہ پولیس کہتی ہے کہ وہ رستہ، جس سے آپ نے شہر سے گزرنا ہے، وہ safc یعنی محفوظ نہیں ہے۔اب آپ کی اتنی شہرت ہو چکی ہے، اخباروں میں آچکا ہے، کوئی بھی شرارت کرنا چاہے تو کر سکتا ہے، اس لئے سارے رستے کو جب تک ہم خالی نہ کروالیں، اس وقت تک آپ کو نہیں لے کر جانا۔چنانچہ انہوں نے پہلے رستہ خالی کروایا اور پھر ہمیں یہ کہا کہ اب آجائیں، اب رستہ قدرے محفوظ ہے۔اب سوائے اس کے کہ دل میں ایک غیر معمولی محبت اور احترام پیدا ہو چکا ہو، اس کے بغیر تو آدمی ایسی حرکتیں نہیں کر سکتا۔اور یہ ایک نہیں، دو نہیں، ایسے سینکڑوں مناظر ہیں، جو میری آنکھوں نے بھی دیکھے اور میرے دل نے بھی محسوس کئے۔ہر جانے والے نے دیکھے اور محسوس کئے۔the یہ صرف سپین کی ایک مختصر داستان ہے۔اس کی تفصیلی باتیں، جو وہاں کے اخبارات میں شائع ہوئیں، پریس والوں سے جو گفت و شنید ہوئی ، عیسائیوں سے وہاں جو تبادلہ خیال ہوا، اسلام کی طرف سے ہم نے کیا کہا ؟ انہوں نے عیسائیت کی طرف سے کس طرح ہم پر حملے کرنے کی کوشش کی؟ یہ بڑی دلچسپ اور لمبی داستان ہے۔مگر ایسی مجالس میں تو یہ داستانیں نہیں چھیڑی جاسکتیں۔دوستوں کا وقت بھی بہت قیمتی ہے۔بڑے حوصلے سے انہوں نے میری لمبی باتوں کے سنے کو برداشت کیا ہے۔اس لئے اب میں اجازت چاہتا ہوں۔غالباً چند منٹ سوالات کے لئے وقفہ ہوگا۔اس دوران اگر کوئی دوست سپین سے متعلق یا یورپ کے دیگر ممالک کے دورے سے متعلق کسی قسم کی کوئی بات پوچھنا چاہیں تو ان کو اجازت ہوگی۔پھر فرمایا: "بارش کی بات ہوئی تھی ، ہم نے یہ مشاہدہ کیا ہے کہ بارش کا پہلا قطرہ ذرا مشکل سے آتا ہے، جب ایک دفعہ بارش کا پہلا قطرہ برس پڑے تو پھر بارش سنبھالنی مشکل ہو جایا کرتی ہے۔یہی میرا تجربہ ہے۔بیرونی ممالک کے دورے میں سوالات کی محفلوں میں پریس تو خیر سوالات کرنے کا عادی ہوتا ہے، انٹیلی جیشیا سے ہماری جو باتیں ہوا کرتی تھیں، ان میں پہلا سوال بڑی مشکل سے آتا تھا اور آخری سوال بڑی مشکل سے جاتا تھا۔چنانچہ اس آخری سوال کے سلسلہ میں، میں آپ کو ایک دلچسپ بات سنا دتیا ہوں۔376