تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 336
ارشادات فرمودہ 30 دسمبر 1982ء تحریک جدید- ایک الہی تحریک تو یہ ایک دو برکتیں ہیں، جن کے بیان کا یہاں وقت تھا۔ورنہ حقیقت یہ ہے کہ صرف اسی مضمون پر جو نہایت ہی حقیر کوششوں کو اللہ تعالیٰ پھل عطا فرما چکا ہے، اگر تفصیل سے بیان کیا جائے تو بہت لمبا وقت درکار ہے۔اور اللہ تعالیٰ کے احسانات کا انسان حق تو کیا ، اس کا پوری طرح ذکر بھی کرنے کی استطاعت نہیں رکھتا۔اس نوعیت کی یہ پہلی مجلس شوری ہے کہ جس میں مرکز ربوہ میں تمام دنیا کے احمدی جماعتوں کے نمائندگان کو شمولیت کی توفیق مل رہی ہے۔ظاہر ہے کہ ساری دنیا کی جماعتوں کے مسائل پر تفصیلی گفتگو تو اس چھوٹی سی مجلس میں ہوئی ممکن نہیں۔جو باہر سے دوست تشریف لائے ہوتے ہیں، ان کو وقت بھی اتنا نہیں۔اور جو یہاں موجود ہیں، ان کے بھی اور بہت سے کام ہیں۔اس لئے اگر ساری دنیا کی مجالس شوری کی نمائندگی اس شوری کو ان معنوں میں حاصل ہو کہ تمام دنیا کی جماعتوں کے انفرادی جماعتی مسائل پر تفصیلی گفتگو ہو تو ایسا ہونا ممکن نہیں۔اس لئے اس شوری کے انعقاد سے قبل تمام جماعتوں کو یہ مطلع کر دیا گیا تھا کہ آپ اپنے اپنے ملکوں کے مسائل پر وہاں مجلس شوریٰ منعقد کریں اور ان پر تفصیلی گفتگو کے بعد جو پڑھے ماحصل ہو، وہ مرکز میں بھیجوائیں۔جس طرح پر مجلس شوری کی کاروائی خلیفة المسیح کے پاس منظوری کے لئے پیش ہوتی ہے، وہ بھی پیش ہوگی۔اور ان میں سے اگر بعض ایسے مسائل سامنے آئے ، جن کو اس مرکزی مجلس شوری میں رکھنا ضروری سمجھا گیا یا ایسے مسائل سامنے آئے ، جن کا ایک ملک سے نہیں بلکہ وسیع ) تر دنیا کی دیگر جماعتوں سے بھی تعلق ہے تو ایسے معاملات کی چھان بین کے بعد ایک الگ ایجنڈا مرتب کیا جائے گا، جو اس مجلس شوریٰ میں پیش کرنے کے لئے ہوگا۔آئندہ کے لئے بھی یہی طریق کا را نشاء اللہ تعالی جاری رہے گا۔جب تک اللہ تعالٰی اس میں کوئی تبدیلی نہ پیدا فرمادے۔لیکن اس وقت چونکہ وقت تھوڑا تھا، اس لئے پوری طرح اس پر عمل درآمد ممکن نہیں ہوا۔ایک تو بہت چھوٹا نوٹس دیا گیا باہر کی جماعتوں کو۔خدا کے فضل سے اس تھوڑے وقت میں بھی احباب نے وقت کی قربانی کی اور دور دور سے اکٹھے ہوئے اور مسائل پر غور ہوا۔لیکن ان کے غور پر یہاں تفصیلی غور کا وقت نہیں ملا۔آئندہ انشاء اللہ تعالیٰ چونکہ زیادہ وقت میسر ہوگا، اس لئے نسبتا بہتر رنگ میں اس فیصلے کی تنفیذ ہو سکے گی۔اس وقت ہم نے ایک ایسا ایجنڈا تیار کیا ہے، جس میں جماعت کی عمومی صورتحال، جس کا براہ ست تعلق مجلس شوری سے ہے، وہ مختصر رپورٹوں کی شکل میں آپ کے سامنے رکھی جائے گی۔تاکہ آپ کے ذہن میں بھی ایک انگیخت ہو ، Excite ہوں ذہن اور ان باتوں کی روشنی میں واپس جا کر اپنے اپنے ملکوں میں ان باتوں پر مزید غور کریں، ان مسائل کے اوپر باقی احباب کو بھی توجہ دلائیں۔336