تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 335 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 335

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ارشادات فرمودہ 30 دسمبر 1982ء تنفیذ کی ساری ذمہ داری اب تحریک پر آئے گی ارشادات فرمود و 30 دسمبر 1982ء بر موقع مجلس شوری ممالک بیرون حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ نے مجلس شوری بیرون کا افتتاح کرتے ہوئے فرمایا :۔انسان پر اللہ تعالیٰ کے احسانات میں سے یہ ایک بہت ہی عظیم احسان ہے کہ اسلام جیسی عض الشان اور کامل اور جامع اور مانع تعلیم عطا فرمائی اور اسلام کے احسانات میں سے مجلس شوری کا نظام بھی ایک امتیازی شان کا احسان ہے۔اس کی کوئی مثال دنیا کے پردے پر کسی مذہبی نظام میں یا غیر مذہبی نظام میں نہیں ملتی۔مسلمانوں کو اجتماعیت پر قائم رکھنا اور ان کے انفرادی حقوق کی حفاظت اور پھر اس کے باوجود ان دونوں کے درمیان توازن قائم رکھنا اور وحدت کی لڑی میں پروئے رکھنے کے لئے یہ نظام ایک عظیم الشان کردار ادا کرتا ہے۔ساری قوم میں ایک ایسی فعال خواہش کو بیدار رکھنے میں یہ بہت بڑا کردار ادا کرتا ہے کہ ہر فرد بذات خود اسلام کی ذمہ داریوں سے منسلک ہو جائے اور ہر فرد بذات خود اجتماعی نظام کا اپنے آپ کو ایک ایسا حصہ تصور کرے کہ گویا اسی کے اوپر ہر ذمہ داری ڈالی گئی ہے اور وہی بنیاد ہے۔اس وسعت کے ساتھ احساس ذمہ داری کی تقسیم سوائے اسلامی نظام شوری کے کسی اور نظام میں ممکن نہیں۔چنانچہ یورپ کے سفر میں نہ صرف میں نے بلکہ تمام احباب جماعت نے یہ محسوس کیا کہ مجلس شوریٰ کی برکت سے اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت کے افراد میں غیر معمولی جذبہ خدمت پیدا ہوا۔اور بہت سے ایسے اعتراضات، جو لاعلمی کے نتیجہ میں پیدا ہو کر ایمان کو گھن کی طرح ضائع کر رہے تھے ، وہ از خود رفع ہو گئے اور بہت سے ایسے دوستوں نے مجھ سے بیان کیا کہ شورٹی میں شمولیت سے پہلے ہمیں احمدیت کا پورا تصور ہی نہیں تھا۔جب شامل ہوئے تو ایک بالکل نیا جہان احمد بیت کا ہم پر روشن ہوا۔اور یہ بات پاکستانیوں نے نہیں بلکہ یورپین نو مسلم احمد یوں نے کہی۔اور انہوں نے جو وقت کی قربانی کا مظاہرہ کیا ، اس کے بعد وہ بھی انتہائی عظیم الشان ہے۔بالکل فدائیوں کی طرح اپنی ساری قدروں کو احمدیت کے لئے پیش کر دیا۔اور بعض مربیان کی طرف سے جو ان کے متعلق رپورٹیں مل رہی ہیں، ان سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کی گویا کا یا پلٹ گئی ہے۔335