تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 311
تحریک جدید - ایک الہی تحریک اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 17 دسمبر 1982ء جو خدا فکرمیں پیدا کرتا ہے، وہی ان کو دور کرنے کے سامان بھی مہیا فرما دیتا ہے وو خطبہ جمعہ فرمودہ 17 دسمبر 1982ء اسی انتظام (جلسہ سالانہ۔ناقل ) کے سلسلے میں سوچتے ہوئے، مجھے یہ خیال آیا کہ صد سالہ جو بلی کا جلسہ، جو خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت زیادہ وسیع ہوگا اور بہت زیادہ وسیع تر انتظام کے تقاضے لے کر آئے گا، اس کی ذمہ داریوں کو ہم کس طرح ادا کریں گے؟ بے شمار ایسے کام پڑے ہوئے ہیں، جن کا ابھی تک ہم نے آغا ز بھی نہیں کیا۔اور جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا، ان کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے کئی سالوں کی مدت درکار ہے۔پھر یہ فکر بھی لاحق ہوئی کہ وہ روپیہ کہاں سے آئے گا، جس کی ضرورت ابھی پیش آ گئی ہے؟ اور بعض دوست سمجھ رہے ہیں کہ آہستہ آہستہ آخر میں ادا کر دیں گے۔اسی لیے میں نے ایک گزشتہ خطبہ جمعہ (فرمودہ 03 دسمبر 1982 ء۔ناقل) میں اس چندہ کی ادائیگی کی تحریک بھی کی تھی۔لیکن اللہ تعالیٰ کا بڑا احسان ہے اور اس کی غیر معمولی رحمت اور فضل و کرم ہے کہ جتنی فکر میں پیدا کرتا ہے، اتناہی ان فکروں کے دور کرنے کے سامان بھی مہیا فرما تا رہتا ہے۔اور فکر کے نتیجے میں تکلیف نہیں آتی بلکہ تعلق باللہ بڑھتا ہے۔البی جماعتوں کے ساتھ یہ ایک ایسا نظام جاری ہے، جس پر غور کریں تو معلوم ہوتا ہے کہ ہر فکر اللہ کا احسان بن جاتا ہے۔چنانچہ گزشتہ مرتبہ جب میں نے صد سالہ جوبلی کے چندے کی طرف توجہ دلائی تو ابھی وہ خطبہ تمام دنیا کی جماعتوں میں پوری طرح شائع بھی نہیں ہوا کہ بعض دور دور کی جماعتوں سے بھی مثلاً یوگنڈا اور اسی قسم کے اور کئی ممالک کی جماعتوں سے بڑی کثرت کے ساتھ یہ اطلاعیں آرہی ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے انہوں نے غیر معمولی توجہ شروع کر دی ہے۔نہ صرف صد سالہ جوبلی کے چندے کی ادائیگی کی طرف بڑے انہماک کے ساتھ متوجہ ہورہے ہیں بلکہ تحریک جدید کا چندہ بھی بعض صورتوں میں کئی گنا بڑھا دیا ہے۔پاکستان کی جماعتوں سے بھی جو خبریں موصول ہو رہی ہیں، وہ بھی عموماً خوشکن ہیں۔ایک بیداری کی لہر دوڑ گئی ہے اور تمام کارکن کیریوں کی طرح دن رات کام کر رہے ہیں۔اور کوشش کر رہے ہیں کہ گزشتہ کو تاہی کی پاداش ہو اور تلافی مافات ہو۔اس طرح اللہ تعالیٰ ان خوش کن خبروں کے ذریعے تسلی بھی دیتا ہے۔311