تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 22 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 22

پیغام بر موقع آل کشمیر احمد یہ مسلم کا نفرنس تحریک جدید - ایک البی تحریک پس ہماری ہر وقت یہ دعا اور یہ کوشش ہونی چاہیے کہ ہمارا مولیٰ ہمیں تکبر اور بدظنی سے بچائے۔ہمیں ہر بری عادت ترک کرنے اور اچھی عادت اختیار کرنے کی توفیق بخشے۔اے میرے پیار و اور میرے آقا کے مقدس درخت وجود کی سرسبز شا خو! میرا رب تمہیں ہمیشہ سرسبز اور شاداب رکھے، ہمیشہ تمہیں اپنی پناہ میں رکھے، تمہاری مشکلات دور فرمائے تمہیں اپنی رضا، اپنے پیار اور اپنی رحمت سے نوازے۔آمین والسلام خاکسار مرزا طاہر احمد 22 (مطبوعه روزنامه الفضل 09 اکتوبر 1982ء)