تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 21 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 21

تحریک جدید- ایک اٹھی تحریک۔۔۔۔جلد ششم پیغام بر موقع آل کشمیر احمد یہ مسلم کا نفرنس برموقع طرف جھکو اور جس قدر دنیا میں کسی سے محبت ممکن ہے ہم اس سے کرو۔اور جس قدر دنیا میں کسی سے انسان ڈر سکتا ہے، تم اپنے خدا سے ڈرو۔پاک دل ہو جاؤ اور پاک ارادہ اور غریب اور مسکین اور بے شر ، تا تم پر رحم ہو۔وه ( نزول مسیح صفحه 26,27 روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 402,403) بدظنی کے بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔بدظنی ایک ایسا مرض ہے اور ایسی بری بلا ہے، جو انسان کو اندھا کر کے ہلاکت کے ایک تاریک کنویں میں گرا دیتی ہے۔بدظنی ہی ہے، جس نے ایک مردہ انسان کی پرستش کرائی۔بدظنی ہی تو ہے، جولوگوں کو خدا تعالیٰ کی صفات خلق، رحم، رازقیت وغیرہ سے معطل کر کے نعوذ باللہ ایک فرد معطل اور شئے بے کار بنا دیتی ہے۔الغرض ایسی بدظنی کے باعث جہنم کا بہت بڑا حصہ اگر کہوں کہ سارا حصہ بھر جائے گا تو مبالغہ نہیں“۔لملفوظات جلد اول صفحه (62) پھر فرماتے ہیں:۔میں سچ کہتا ہوں کہ بدظنی بہت ہی بری بلا ہے، جو انسان کے ایمان کو تباہ کر دیتی ہے۔یہ بہت ہی خطرناک بیماری ہے، جس سے انسان بہت جلد ہلاک ہو جاتا ہے۔اپنے منظوم کلام میں فرماتے ہیں:۔دیکھ کر بھی بد کو بچو بد گمان سے ڈرتے رہو عقاب خدائے جہان سے شاید تمہاری آنکھ ہی کر جائے کچھ خطا شاید وہ ہار نہ ہو جو تمہیں ہے وہ بار ( ملفوظات جلد اول صفحہ 246,247) نما شاید تمہاری فہم کی ہی کچھ قصور ہو شاید آزمائش غفور ہو پھر تم تو بد گمانی سے اپنی ہوئے ہلاک خود سر پہ اپنے لے لیا خشم خدائے پاک 21