تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 298
خطبہ جمعہ فرمودہ 03 دسمبر 1982ء ہیں، تحریک جدید - ایک الہی تحریک مقاصد ہیں، جن کے لئے یہ روپیہ خرچ ہوتا ہے اور بعض ضرورتیں کتنی تیزی کے ساتھ سامنے آکھڑی ہیں۔اور اگر ان کی طرف فوری توجہ نہ دی گئی تو پھر اتنا وقت ہی نہیں رہے گا کہ ان کی طرف توجہ دی جا سکے۔جلسہ سالانہ قریب آنے والا ہے، اس لئے ہم یہاں سے بات شروع کرتے ہیں۔جب سو سالہ جلسہ سالانہ ہو گا تو آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ ساری دنیا سے کس طرح جوق در جوق احمدی پروانوں کی طرح جلسہ پر حاضر ہوں گے۔اور جلسے کی یہ شکل تو نہیں رہے گی، جو اس وقت ہے۔اس کے انتظامات ہر پہلو سے کئی گنا پھیل جائیں گے۔عمارتوں کے تقاضے ہیں، نئی جلسہ گاہ بنانے کے تقاضے پھر لنگروں کے نئے تقاضے پیدا ہوں گے۔پھر اس جلسے سے تعلق رکھنے والے جشن کے بعض ایسے پہلو ہیں، جو اسی وقت سامنے آئیں گے اور جلسے سے پہلے ہی ان پر کام مکمل ہو چکا ہو گا۔گویا وہ سارا سال ہی عملاً جشن میں گذرے گا۔اور بعض پہلو ایسے ہیں، جن کی تیاری پر ابھی سے خرچ کرنا پڑے گا اور ابھی سے محنت کرنی پڑے گی۔مثلاً تعمیرات ہیں، اس کے لئے زمین حاصل کرنے کا کام ہے۔(اس کا ایک حصہ تو ہو چکا ہے۔پھر یہ جائزہ کہ اس زمین کو کس طرح بہتر رنگ میں جلسہ سالانہ کے لئے تبدیل کیا جاسکتا ہے؟ کس قسم کی تنصیبات کی ضرورت ہے؟ کس قسم کی تعمیرات کی ضرورت ہے؟ نقشے بنتے بنتے ہی کافی وقت لگ جاتا ہے۔پھر جب "گو آرڈر (Go Order) یعنی کام شروع کر دو، کہا جائے گا تو اس کے لئے کئی سال درکار ہیں۔پھر ضروری کتب اور پمفلٹ کی اشاعت ہے۔تمام ملکوں میں خدمت اسلام کی با تصویر تاریخ ہم نے وہاں پیش کرنی ہے۔تصنیف کا یہ ایک شعبہ جلسہ سالانہ سے تعلق رکھنے والا ہے۔غانا، نائیجیریا، سیرالیون، امریکہ، انگلستان، جرمنی اور دیگر ممالک، جہاں جماعت احمدیہ کے با قاعدہ مشن قائم ہیں، ان تمام مشنوں کی پوری تاریخ الف سے کی تک اور پھر وہاں جماعت کو اللہ تعالیٰ کے فضل سے کیا کیا کامیابیاں نصیب ہوئیں، نہایت اعلی قسم کی با تصویر کتابوں کی شکل میں پیش کرنی ہے۔جس سے ہر بڑی زبان میں پڑھنے والا معلوم کر سکے کہ کیا پیش کیا گیا ہے؟ چھوٹے چھوٹے کپشنز (Captions) یعنی عنوانات مختلف زبانوں میں تیار ہوں۔کچھ فرنچ میں، کچھ اٹالین میں، کچھ جرمن میں، کچھ اردو میں، کچھ عربی میں، کچھ سواحیلی میں، کچھ روسی اور لاطینی میں۔غرض یہ کہ مختلف زبانوں میں ہمیں ساتھ ایک ایک لائن کا تعارف دینا پڑے گا۔اب صرف یہی اتنا بڑا اور وسیع کام ہے کہ اس کی تیاری کے لئے اخراجات کی ضرورت ہے۔اور بہت سے آدمیوں کی ضرورت ہے، جو ابھی سے ہمہ تن وقف ہو کر یہ کام شروع کر دیں۔علاوہ ازیں دنیا کی ایک سو زبانوں میں اسلام کا پیغام دنیا کے کونے کونے تک پہنچانے کا کام ہے۔اس کام کے لئے ان زبانوں کے ماہرین کی تیاری کی ضرورت ہے۔اس پر بہت سا روپیہ خرچ ہو گا۔298