تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 295 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 295

تحریک جدید - ایک الہی تحریک خطبہ جمعہ فرمودہ 03 دسمبر 1982ء بیرون پاکستان کی یہ شکل بنتی ہے کہ وہاں کی جماعتوں نے پانچ کروڑ ، چونتیس لاکھ ، اناسی ہزار، نوسو، چوالیس (5,34,79,944 روپے کا وعدہ لکھوایا۔جس میں سے اب تک ان کو تین کروڑ سترہ لاکھ ، بائیس ہزار، چوراسی (3,17,22,084) روپے ادا کرنا چاہئے تھا۔مگر ادائیگی صرف ایک کروڑ ستانوے لاکھ، انہتر ہزار، تین سو سولہ ( 1,97,69,316) روپے ہوئی ہے۔تو بیرونی جماعتیں پاکستان کے مقابل پر تدریجی وصولی میں کچھ آگے ہیں۔یعنی ان کو اب تک جو سو (100) دینے تھے، ان میں سے باسٹھ (62) روپے دیئے ہیں اور 38 روپے ان پر قرض ہو چکا ہے۔جبکہ پاکستان کی جماعتوں نے سو (100) میں سے صرف 48 روپے دیئے ہیں اور ان پر 52 روپے کا قرض ہو چکا ہے۔اس نسبت سے بیرون پاکستان وصولی کی رفتار قدرے بہتر ہے۔لیکن اور بہت سے پہلو ایسے ہیں، جن کے لحاظ سے بہت سے بیرونی ممالک پاکستان کی جماعتوں کی قربانی کے معیار سے ابھی پیچھے ہیں۔جب یہ صورت حال سامنے آئی تو مزید جائزہ لیا گیا اور پتہ لگا کہ کراچی اور لاہور کی جماعتیں باوجود اس کے کہ باقی چندوں میں وہ بہت مستعد ہیں، اس چندے میں نمایاں طور پر پیچھے رہ گئی ہیں۔اکیلے کراچی کا وعدہ ایک کروڑ ، پچپن لاکھ پچپن ہزار، پانچ سو پچپن (1,55,55,555) روپے تھا۔جس میں سے دو تہائی ابھی ان کے ذمے قرض پڑا ہوا ہے۔اسی طرح لاہور کا وعدہ تر اسی لاکھ، انہتر ہزار ایک سو، چھہتر (83,619,176 روپے تھا۔اس میں سے بھی بیشتر ان کے ذمہ ابھی قرض پڑا ہوا ہے۔دوسری طرف چندوں کی بہتری کی جو تحریکات چل رہی ہیں اور اس کے لیے ایک روچلی ہوئی ہے، اس طرف بھی لازماً جماعت کی توجہ ہے۔پھر تحریک جدید ہے ، وقف جدید ہے، اسی طرح اور بہت سی تحریکات ہیں، مثلاً ”بیوت الحمد کا منصوبہ بھی سامنے آیا ہے، یہ سارے بوجھ جماعت نے بہر حال اٹھانے ہیں۔میں ان کو بوجھ اس لیے کہتا ہوں کہ اردو محاورے میں یہی لفظ سامنے آتا ہے۔ورنہ حقیقت یہ ہے کہ یہ بوجھ نہیں ہیں۔عربی زبان میں تو دو الگ الگ ایسے لفظ استعمال ہوئے ہیں، جن سے فرق ہو جاتا ہے۔ذمہ داریوں کے لئے قرآن کریم حمل کا لفظ استعمال کرتا ہے، جیسا کہ فرمایا:۔اور رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَيْنَا إِصْرًا (البقرة:287) 295