تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 290
خطاب فرمودہ 02 دسمبر 1982ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک میں بھی یہی فلسفہ بیان ہوا ہے۔کتنا آسان سودا ہے۔فرماتا ہے : میں تم سے صرف یہ چاہتا ہوں کہ جو کچھ میں نے تمہیں دیا ہے، اس کو واپس میری راہ میں خرچ کر دو۔اگر تم ایسا کرو گے تو جو کچھ میرا ہے، وہ سارے کا سارا تمہارا ہو جائے گا۔اس لئے اگر ہم خدا کا سب کچھ لینا چاہتے ہیں تو ہمیں لازماً اپنا سب کچھ اس کی خاطر جھونکنا پڑے گا۔جو کچھ ہمارے پاس مہیا ہے، اگر وہ ہم اس کی راہ میں خرچ کر دیں تو ساری دنیا کے تقاضے پورے ہو جائیں گے۔انشاء اللہ۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے کام شروع ہو چکا ہے۔لیکن اگر آپ صرف اس ایک شعبے کے متعلق سوچیں، جس کا تعلق مستشرقین کی کتابوں کے تعاقب اور پھر اس کے نتیجہ میں لٹریچر تیار کرنے سے ہے تو آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ کتنے بڑے کام ہیں، جو ہم نے کرنے ہیں۔اس شعبے کو مرکزی طور پر جگہ کی ضرورت ہے، وہ ہمارے پاس ہے یا نہیں؟ اس کے لئے کتنے نگران چاہئیں؟ عام تحریکات کی جائیں تا کہ ایسے آدمی مہیا ہو سکیں۔میرے علم کے مطابق باہر کی دنیا کو ابھی اس تحریک کا پوری طرح علم نہیں ہے۔انگلستان سے جو Response ہوئی، وہ خدا کے فضل سے بڑی خوشکن تھی۔کیونکہ وہیں اس کے متعلق خطبہ دیا گیا تھا۔مگر باقی دنیا سے ابھی کوئی Response نہیں ہو رہی۔جس کا مطلب یہ ہے کہ یا وہ خطبہ شائع نہیں ہوایا تحریک جدید کے پاس اتنے کام پڑے ہوئے ہیں کہ اس حصے کی طرف ابھی توجہ نہیں ہوسکی۔جب آپ یہ تحریک دنیا کے مشنوں تک بھیجیں گے تو انشاء اللہ تعالیٰ اس کے مطابق جواب بھی آنے شروع ہو جائیں گے۔مبلغین کی کمی کو پورا کرنے کے لئے بھی ہمیں لازماً اس قسم کی سکیمیں چلانی پڑیں گی۔چنانچہ سپین کے لئے واقفین عارضی کی جو تحریک کی گئی تھی، اس سلسلہ میں لنڈن سے اطلاع ملی ہے کہ خدا کے فضل سے صرف مجلس انصار اللہ لنڈن نے سترہ واقفین پیش کئے ہیں، جن میں سے دو اس وقت تک سپین کے لئے روانہ بھی ہو چکے ہیں۔مگر ان کے پاس کوئی ہتھیار نہیں ہے۔نہ وہاں کی زبان آتی ہے اور نہ ہی ان کے پاس اس زبان میں لٹریچر ہے۔جب تک زبان سیکھیں گے، اس وقت تک کہیں گے کیا اور کریں گے کیا؟ اس کے لئے ہم نے ٹپس کی جو سکیم شروع کی تھی ، اس پر بے شمر کام ہونے والا ہے۔اس کے لئے ایک بڑا وسیع شعبہ ہیے۔وہ حکیم یہ ہے کہ دنیا کی ہر اہم زبان میں احمدیت کا تعارف اس زبان کے مختلف ریجنز Regions یعنی علاقوں کے تقاضوں کے مطابق ٹپس کی صورت میں تیار کر دیا جائے۔یہ کام ابتدائی تیاری کے لحاظ تو بڑا مشکل ہے۔لیکن اخراجات کے لحاظ سے اتنا آسان اور سستا ہے کہ آپ چند لاکھ روپے میں دنیا کے ہر مشن کو وہاں کی زبان میں سیٹ کے طور پر ٹپس مہیا کر سکتے ہیں۔اگر آپ چھ چھ ، آٹھ آٹھ ٹیپس کا سیٹ ہر 290