تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 243
تحریک جدید - ایک الہی تحریک خطاب فرمودہ 07 نومبر 1982ء وَاللهُ خَيْرُ الْمُكِرِينَ (ال عمران : 55) اور اللہ کا مکر بہتر ہوتا ہے، اپنی خوبیوں کے لحاظ سے بھی اور انجام کا بھی وہی غالب آیا کرتا ہے۔پس جتنادہ مکر کر رہے ہیں آپ کو ذلیل اور رسوا کرنے کے لئے اور مٹانے کے لئے اور آپ کی جڑیں اکھاڑنے کے لئے ، آپ بھی مقابل پر مکر کریں۔اور وہ مکر کریں، جو اللہ کا مکر ہوتا ہے، جو خیر الماکرین کا مکر ہوتا ہے۔دیکھتے دیکھتے اللہ کی تائید کے ساتھ یہ ساری بستیاں انشاء اللہ احمدی ہو جائیں گی۔یہاں احمدیت کے سوا کچھ نظر نہیں آئے گا۔پس وہ جو ہمیں مٹانے کے خواہاں ہیں ، ان لوگوں کی خوا ہیں کبھی پوری نہیں ہوں گی۔وہی خواب پوری ہوگی ، جو میرے آقا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی خواب تھی، جو آپ کے عاشق کامل حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خواب تھی۔ساری دنیا میں آنحضور صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کا جھنڈا گاڑا جائے گا اور دشمن اسلام کی ساری خواہیں ناکام ہو جائیں گی۔پوری نہیں ہوں گی اور نامراد کلیں گی۔اور ہر جگہ، ہر بستی، ہر قریہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا جھنڈا گاڑا جائے گا۔یعنی وہی جھنڈا، جو در حقیقت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کا جھنڈا ہے۔تمام دشمنان اسلام کی ہر خواب نامراد جائے گی۔اگر آپ دعا ئیں کریں گے ، اگر آپ احسن تدبیر سے کام لیں گے، اگر آپ برائی کا بدلہ حسن و احسان سے دیں گے اور صبر سے کام لیں گے تو یہی ایک تقدیر ہے، جو پوری ہونی ہے۔اس کے سوا اور کوئی تقدیر نظر نہیں آتی۔اس کے لئے منصوبہ بنائیں۔اس کے لئے مجلس مرکز یہ سر جوڑ کہ بیٹھے اور معین دیہات تقسیم کر کے آپ کے ذمے لگائیں۔اور پھر ضلع وار مقابلے کروائیں اور دیکھیں کہ کون پہلے نئے نئے دیہات میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے احمدیت یعنی حقیقی اسلام کا جھنڈا گاڑتا ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔اب تمام انصار بھائی کھڑے ہو کر عہد دہرائیں، اس کے بعد دعا ہو گی اور پھر انشاء اللہ تعالیٰ ، رخصت“۔آخر میں حضور نے فرمایا:۔میں یہ اعلان کر دوں کہ ایک تو حسب روایات سابقہ کل 8 نومبر کو ) تمام مرکزی دفاتر کے انصار کارکنان کو چھٹی ہوگی۔دوسرے یہ کہ اب ہم ایک بج کر چند منٹ پر یہاں سے الگ ہوں گے کہ آپ کے کھانے کا یہاں انتظام ہے۔اڑھائی بجے انشاء اللہ مسجد مبارک میں ظہر و عصر کی نمازیں جمع کی جائیں گی تا کہ جنہوں نے رخصت ہونا ہے ، وہ یہیں نماز پڑھ کر سہولت کے ساتھ سفر پر روانہ ہوں۔243