تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 227
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم خطاب فرمودہ 07 نومبر 1982ء سوممالک میں احمدیت کی تبلیغ کے سلسلہ میں منصوبہ بندی تحریک جدید کا کام ہے خطاب فرمودہ 07 نومبر 1982ء بر موقع سالانہ اجتماع مجلس انصاراللہ مرکزیہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ کا بے انتہا احسان اور کرم ہے کہ ہر پہلو سے مجلس انصار اللہ کا یہ اجتماع خدا تعالیٰ کے فضل سے کامیاب رہا اور پہلے اجتماع کی نسبت بڑھ کر رہا۔افتتاحی تقریر میں، میں نے آپ سے یہ گزارش کی تھی کہ اگر چہ چند پہلوؤں سے گزشتہ سال سے یہ اجتماع پیچھے ہے لیکن عمومی طور پر خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ نمایاں ترقی نظر آرہی ہے۔اس دوران معلوم ہوتا ہے مجلس مرکز یہ نے پھر کچھ کوشش کی ہے اور کچھ اعداد و شمر کی دوبارہ چھان بین کی گئی ہے۔اس وقت جو نتیجہ سامنے ہے، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہر جہت سے ہمارا یہ سال بھی گزشتہ سال سے آگے نکل گیا ہے۔چنانچہ بیرون ربوہ پاکستان سے 942 مجالس، ربوہ ایک اور بیرون پاکستان سے 9 مجالس یہ کل 952 مجالس شریک ہوئی ہیں۔جب کہ گزشتہ سال 842 مجالس شریک ہوئیں تھیں۔تو خدا تعالیٰ کے فضل سے نمایاں ترقی ہے۔اس دفعہ باہر سے آنے والوں کی تعداد میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔اور جہاں تک تعداد اراکین کا تعلق ہے، اس میں بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت ہی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔اس سال 700 اراکین زیادہ تشریف لائے ہیں۔جہاں تک زائرین کا تعلق ہے، اس میں خدا کے فضل سے 1138 کا اضافہ ہوا ہے۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ جماعت میں ایک عمومی بیداری کا رحجان ہے اور عمومی ولولہ اور جماعتی کاموں میں دلچسپی بڑھ رہی ہے۔کیونکہ جہاں تک انصار کا تعلق ہے، لازما مجلس مرکزیہ کی کوششوں کا اس میں دخل ہوگا ، اللہ تعالیٰ نے ان کو قبول فرمایا اور پہلے سے بہتر حاضری ہوئی ہے۔لیکن جہاں تک زائرین کا تعلق ہے، یہ جماعت کے عمومی رجحان کا پتہ دیتا ہے۔پچھلے سال زائرین کی تعداد 3147 تھی، اس کے مقابل پر امسال یہ تعداد 4275 ہے۔پس اللہ تعالیٰ کا بہت ہی احسان ہے اور ہم امید رکھتے ہیں، اس کے فضلوں سے کہ وہ ہمیشہ ہمیں انشاء اللہ پہلے سے آگے بڑھاتا رہے گا۔جہاں تک سائیکل سواروں کا تعلق ہے، اس میں ہمیں بہت ہی نمایاں کامیابی نصیب ہوئی ہے۔انصار سائیکل سوار اتنی تعداد میں اور اس کثرت سے پہلے کبھی نہیں آئے تھے۔ایک دفعہ 1973ء میں 35 227