تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 215
تحریک جدید - ایک الہی تحریک خطاب فرمودہ 05 نومبر 1982ء چیلنج کریں۔اور جوانوں کی بھی پوری کوشش ہونی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو جو صحت اور توانائی زیادہ بخشی ہے، وہ اس کی لاج رکھیں اور بوڑھوں کو آگے نہ نکلنے دیں۔اللہ تعالیٰ فضل فرمائے۔ہماری اجتماعی زندگی کے بعض پہلو ایسے ہیں، جن میں انصار کو بہر حال خدام پر فوقیت حاصل ہے۔وہ عمر کے لحاظ سے جماعت کے ایسے طبقہ میں شامل ہیں، جن کو عموماً عبادت کی زیادہ توفیق ملاتی ہے، دعاؤں کی زیادہ تو فیق ملتی ہے۔بعض انصار تو ایسے بھی ہیں، جو لیٹے رہتے ہیں، کچھ بھی نہیں کر سکتے۔مگران کی دعاؤں میں اتنی قوت اور اتنی شوکت ہوتی ہے کہ وہ لیٹے لیٹے ہزاروں چلنے پھرنے والوں سے آگے نکل جاتے ہیں۔ایسے ہی انصار بزرگوں میں سے حضرت مولوی محمد دین صاحب ایک ہیں، جن کی عمر اس وقت سو (100) سال سے کچھ تجاوز کر چکی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے قدیم اور نہایت مخلص خدام میں سے ہیں۔چار پائی پر پڑے ہوئے ہیں، بولنے کی بھی پوری طاقت نہیں۔لیکن جب میں سپین سے واپس آکر ان سے ملنے گیا تو انہوں نے مجھے بتایا کہ تمام عرصہ وہ دعائیں کرتے رہے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے مسجد بشارت سپین کی افتتاحی تقریبات کو کامیاب کرے۔نیز فرمایا کہ میرے دل میں یہ حسرت رہی کہ کاش میں بھی شامل ہو سکتا۔میں نے کہا: آپ کی جگہ خدا تعالیٰ کے فرشتے شامل ہو رہے تھے۔آپ کی یہ دعائیں قبول ہونے کے منظر ہم نے اپنی آنکھوں سے دیکھتے ہیں۔اس لئے آپ سے زیادہ اور کون اس تقریب میں شامل تھا۔پس انصار اللہ میں ایسے بھی بزرگ ہیں، جو بہت بوڑھے ہیں، بستر پر پڑے ہوئے ہلنے جلنے کی بھی طاقت نہیں رکھتے۔دوسرے لوگ سہارا دیتے ہیں تو حرکت کرتے ہیں۔لیکن ان کے دل زندہ اور ہمتیں جوان ہیں، ان کی دعاؤں میں اتنی طاقت ہے کہ وہ عرش کے پائے ہلا دیتی ہیں، غرض اس لحاظ سے انصار اللہ کا یہ کام ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے فضل اور دعاؤں کی برکت سے بہت تیزی کے ساتھ آگے بڑھیں۔بڑھاپے کی کمزوریاں ان کے کام میں جو کی پیدا کر دیتی ہیں، اس کی کمی کو دعاؤں کی برکت سے وہ پورا کر سکتے ہیں بلکہ پورا کرنے سے بھی زیادہ اپنے دامن کو برکتوں سے بھر سکتے ہیں۔میں نے آج خطبہ جمعہ میں تحریک جدید کے سال نو کے آغاز کا اعلان کیا تھا اور تحریک جدید کے مالی قربانی کرنے کے پہلو کو خصوصیت کے ساتھ جماعت کے سامنے رکھا تھا۔لیکن تحریک جدید کے نظام میں اور بھی بہت سے پہلو ہیں، جو مالی قربانی کے ساتھ پہلو بہ پہلو چلنے چاہئیں۔ان میں سے ایک وقف زندگی ہے۔وقف زندگی سے متعلق میں آج انصار اللہ کو تحریک کرنا چاہتا ہوں، وہ خصوصیت کے ساتھ وقف کی طرف توجہ کریں۔اس وقت سلسلہ کو خدمت کرنے والوں کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔خدمت کے کام پھیل 215