تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 202 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 202

اقتباس از ارشادات فرمودہ 04 نومبر 1982ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم منصب اور مقام کیا ہے؟ گویا کچھ بھی باقی نہیں رہا۔تو ایک یہ کشتی ہے، جس پر ہر ایک قوم سوار ہے اور نہیں جانتی کہ بالآخر یہ سفر اسے کہاں لے جائے گا؟ لیکن باہوش آدمی دوٹوک فیصلہ کر سکتا ہے۔اور ایک ہم لوگ ہیں، جنہیں خدا تعالیٰ اپنے فضل سے ساری دنیا میں اسلام کی اشاعت کی توفیق ا دے رہا ہے۔ہم میں ایسے بھی ہیں، جود نیوی تعلیم حاصل کرنے کے بعد اپنی زندگیاں خدمت اسلام کے لیے وقف کر دیتے ہیں اور مزے کی زندگی گزار رہے ہیں۔خدا کی خاطر آپ سے ماریں بھی کھاتے ہیں اور گالیاں بھی سنتے ہیں اور پھر بھی خوش رہتے ہیں کہ ہم یہ سب ایک اعلیٰ مقصد کے لیے کر رہے ہیں۔اس لیے جب ہم ساری دنیا میں انقلاب برپا کرتے ہیں اور آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود بھیجنے والے پیدا کرتے ہیں تو پھر معاند مولویوں کی آوازوں سے ہمیں کیا تکلیف ہو سکتی ہے؟ وہ کہتے ہیں کہ احمدی کا فر ہیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دشمن ہیں۔اور دنیا گواہی دیتی ہے کہ ہم انہیں کی وجہ سے تو اسلام سیکھ رہے ہیں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے لگ گئے ہیں۔تو یہ عمل کی زندگی ہے، یہ نظر آنی چاہیے۔جھوٹا تو ایسے لوگ پیدا نہیں کر سکتا۔عجیب بات ہے کہ جو بچے ہوں، ان کو تو یہ تو فیق نہ ملے۔جو جھوٹے ہوں ، وہ دنیا میں اسلام کی عظیم الشان خدمتیں کر رہے ہیں۔یہ تو بہت بڑا تضاد ہے“۔مطبوعه روزنامه الفضل 12 دسمبر 1982ء) 202