تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 177
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 22 اکتوبر 1982ء وائے نادانی کہ وقت مرگ یہ ثابت ہوا خواب تھا جو کچھ کہ دیکھا، جو سنا افسانہ تھا جب انسان موت کے قریب آتا ہے تو ہر فرد بھی یہی گواہی دے رہا ہوتا ہے کہ کچھ بھی نہیں ، خواہ مخواہ کی دوڑ دھوپ لگائی ہوئی تھی ہم نے۔جو کچھ حاصل کیا تھا، وہ تو ہم پیچھے چھوڑ کے جارہے ہیں۔اور جو حاصل کیا تھا، وہ چین جان اور آرام دل پیدا نہیں کر سکا۔ناکامی اور حسرت کے ساتھ ایسے لوگ جان دیتے ہیں۔ان کے متعلق اللہ تعالیٰ یہ فرماتا ہے کہ انجام کا ر پھر یہ ایسے دور میں داخل ہو جائیں گے کہ فِي الْآخِرَةِ عَذَابٌ عَظِيمٌ وو شدید قسم کا عذاب آخرت میں ان کے لیے مقدر ہے“۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے، صرف عذاب ہی کی خاطر انسان کو پیدا نہیں کیا گیا۔ناکامیوں اور مایوسیوں کے لئے تو پیدا نہیں کیا گیا۔یہ سارے جذبے جو بیان کئے گئے ہیں، یہ محرکات ہیں زندگی کے۔اگر ان کا صحیح استعمال شروع ہو جائے تو اس کے نتیجے میں مغفرت بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے حاصل ہوسکتی ہے اور رضائے باری تعالیٰ بھی حاصل ہو سکتی ہے۔بنیادی طور پر زندگی کی شکل وہی رہے گی ، جو اوپر بیان ہوئی ہے۔اس سے تبدیل شدہ کوئی شکل بیان نہیں کی گئی۔مگر یہ سارے جذبے جو انسان کو ایک منزل سے دوسری منزل کی طرف لے کر جاتے ہیں، ان کو ایسا رخ دیا جا سکتا ہے کہ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے مغفرت اور رضوان کا موجب بن جائیں۔فی ذاتہ کھیل کو د اور لہو و لعب یا عیش و عشرت ایسی چیزیں ہیں، جن سے انسان کلیتہ جدا ہو ہی نہیں سکتا، ناممکن ہے۔لیکن ہمیشہ جب کھیل کو د خدا تعالیٰ کی محبت کے مقابل پر آئے اور کھیل کود کو انسان قربان کر دے اور اللہ تعالیٰ کی محبت کو اختیار کرلے تو یہی انسانی جذ بہ مغفرت اور رضوان میں تبدیل ہو جاتا ہے۔شہوات نفسانی بھی انسان کے ساتھ لگی ہوئی ہیں۔اللہ تعالیٰ یہ نہیں فرما تا کہ مومن کی زندگی میں شہوات کا کوئی دخل نہیں۔مگر جب وہ تابع مرضی مولیٰ ہو جائیں تو مغفرت اور رضا کا موجب بن جاتی ہیں۔اور خدا کی خاطر شہوات چھوڑنے کا نام اللہ تعالیٰ کی رضا ہے۔پھر زینت ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ، مومن بھی زینت اختیار کرتے ہیں۔لیکن ان کی زینت کا تصور بدل جاتا ہے۔وہ لباس التقویٰ میں زینت حاصل کرتے ہیں۔اس سے عاری رہ کر تو کوئی زندگی بسر نہیں کر سکتا۔زینت کی تمنا تو ہر انسان کو حاصل ہے۔مگر 177