تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 157
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ششم اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 18 اکتوبر 1982ء بیک وقت دو تین زبانیں جاننے والے واقفین زندگی کی ضرورت خطاب فرمودہ 18 اکتوبر 1982ء بر موقع سالانہ کنونشن احمد یہ سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن حضور رحمہ اللہ نے دنیا بھر کے احمدی طالب علموں کو دنیا کے زیادہ سے زیادہ ممالک کی زبانیں سیکھنے کی طرف متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ وو یورپ کے دورے کے دوران میں نے بڑی شدت سے یہ بات محسوس کی کہ غیر ممالک کی زبانیں جاننے والے جماعت احمدیہ کے افراد بہت کم ہیں۔اور یہ تعداد اتنی کم ہے کہ بعض دفعہ دل بڑا گھبرا تا تھا کہ جماعت کی فوری ضروریات کیسے پوری ہوں گی؟ انگلستان میں احمدیوں کی جو نئی نسل جوان ہوئی ہے، وہ بے شک انگریزی بڑی اچھی جانتی ہے مگر بد قسمتی یہ ہے کہ ان کے والدین نے ان کو اردو نہیں سکھائی۔لیکن انگریزی کے سوا ہمارے اکثر احمدی دیگر زبانیں مثلا سپینش، اٹالین ، فرنچ، لاطینی، عربی فارسی وغیرہ نہیں جانتے“۔حضور نے فرمایا:۔وو ہمیں ایسے لوگ چاہئیں، جودو، تین زبانیں بیک وقت جانتے ہوں۔اور پھر وہ اسلام کی خاطر اپنی زندگیاں وقف کریں۔اپنے ذہن میں یہ رکھ کر تیاری کریں کہ ہم نے اس زبان کو خدا تعالیٰ ہی کی خاطر سیکھنا ہے اور اس کے رستے میں استعمال کرنا ہے۔حضور نے فرمایا:۔وو۔۔۔اس پر حمد یہ سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے اراکین خصوصی توجہ دیں اور جوطلباء کوئی زبان سیکھنے کا عزم کریں، وہ اپنے نام اپنے پیٹرن کو بھجوا دیں۔اور معین کریں کہ وہ فلاں زبان سیکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔غیر ممالک کے طلباء بھی اس سلسلے میں کوشش کریں۔تاہم ان کو دیگر زبانوں کے علاوہ اردو اور عربی سیکھنے کی طرف متوجہ کرنا ہوگا۔تا کہ غیر زبانیں سیکھنے کے بعد ان کو دینی کتب بھی پڑھائی جائیں اور بنیادی علم کی ایک بنیاد ان کے ذہنوں میں قائم کر دی جائے“۔157