تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 949 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 949

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم اقتباس از خطاب فرمودہ 26 مارچ 1982ء حال کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ مستقبل کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے "" خطاب فرمودہ 26 مارچ 1982ء بر موقع مجلس شوری کیلگری (کینیڈا) میں ایک چھوٹی سی جماعت ہے اور وہ اپنی ضروریات کے لئے ایک مکان خریدنا چاہتے تھے۔تاکہ بچوں کی تربیت کے لئے اور ان کو قرآن کریم پڑھوانے کے لئے اور وہاں جلسے کرنے کے لئے کوئی مرکزی جگہ میسر آجائے۔علاوہ ازیں جو دوست وہاں پہنچ سکیں ، وہ اکٹھے نمازیں پڑھ لیں۔یعنی اس طرح بہت سارے مقصد پورے ہو جاتے ہیں۔اس لئے وہ چاہتے تھے کہ کوئی مرکزی جگہ ہونی چاہئے۔لیکن ان کا آپس میں اختلاف بھی تھا اور میرے پاس وہ اختلاف بھی آتا تھا۔پھر میں نے ان کو اپنا فیصلہ سنایا کہ یہ جو مجوزہ مکان ہے، تم اسے خرید لو۔کچھ ان کو جماعت نے پیسے قرض دیئے، کچھ ان کے پاس تھے۔انہوں نے وہ مکان خرید لیا۔دعاؤں کے ساتھ میں نے ایک عزم کیا اور ان کو حکم دیا کہ خرید لو۔پانچ ، چھ سال کے بعد وہ جگہ، جو residential یعنی جہاں صرف رہائشی مکان بن سکتے تھے، دکانیں د کا نہیں قانو نا نہیں بن سکتی تھیں، اس کو وہاں کی حکومت نے commercial area ڈیکلیر کر دیا۔اور وہ مکان، جو کوئی ستر ، اسی ہزار کینیڈین ڈالر کا لیا گیا تھا، اس کی بیچنے کے لئے Offor آگئی کہ چار لاکھ ، پچاس ہزار کینیڈین ڈالر پر بیچ دیں۔اور سات، آٹھ میل پر 140 ایکڑ پرمشتمل ایک اور جگہ مل رہی تھی، جو پہلے مکان سے چار، پانچ گنا بڑی تھی۔اور صرف تین لاکھ ، چوبیس ہزار ڈالر میں مل رہی تھی۔اس میں وہاں بڑا سخت اختلاف پیدا ہو گیا۔مجھے یہ مشورہ بھی ملا کہ بالکل نہیں لینا چاہئے ، آٹھ میل دور کون جائے گا ؟ حالانکہ ان ملکوں میں تو پچاس میل کی دوری بھی کوئی دوری نہیں ہے۔اچھی سڑکیں ہیں، دوڑنے والی سڑکیں ہیں۔موٹرمیں عام لوگوں کے پاس بھی ہیں اور پبلک کی بسیں بھی بڑی چلتی ہیں، یہ کوئی ایسا فاصلہ ہی نہیں۔شہر سے دس، بارہ منٹ کے فاصلہ پر واقع ہے۔بہر حال اس پر اختلاف تھا اور مختلف ذہن مختلف دلائل دے کر اپنی اپنی رائے منوانا چاہتے تھے۔میرے پاس آراء آ رہی تھیں۔ایک یہ تجویز آ گئی کہ سات، آٹھ میل کی بجائے تین میل کے اوپر جگہ مل رہی ہے، جس کا رقبہ سولہ ایکٹر ہے اور قیمت بھی اس سے کچھ کم ہے۔خیر و ساری چیزیں میرے پاس پہنچیں، میں نے غور کیا، میں نے ان دلائل کا وزن کیا، میں نے اپنی فراست 09 949