تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 948 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 948

اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 16 اپریل1982ء تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم آپ کے منہ سے نکلا تو حیرانگی اور پریشانی میں اس کا منہ یوں کھلا۔( کھل جاتا ہے لوگوں کو ) اور پھر سارا وقت کھلا ہی رہا۔کیونکہ فقرے کے بعد فقرہ جو تھا ، وہ ان کو جھنجھوڑنے والا تھا۔1967ء کے بعد اب قریباً پندرہ سال ہو گئے۔اب پیچھے جیسے وہاں کے حالات خراب ہوئے تو جن دکانوں میں یہ چھپ کے مختلف زبانوں میں ترجمہ ہو کے یہ پیپر چھپا تھا ، ان دکانداروں نے مانگنے شروع کئے کہ اس کی مانگ بڑھ گئی ہے، یہ ہمیں دوبارہ چھاپ کے دیں۔تو وہ دوبارہ چھاپ کے بھی دے رہے ہیں۔اور دوبارہ میں تنبیہ ان کو بھی کر رہا ہوں۔جماعت ان کے لئے دعائیں کرے۔وہ لوگ اپنی فکر کریں۔اندھیرے میں ہی کسی کو تلاش کریں۔اس کو جس نے ان کو پیدا کیا اور جو بڑا رحم کرنے والا ہے۔اور جذبہ پیدا کریں اپنے دل میں کہ ان کا رب، جس نے انہیں اپنا بندہ بنانے کے لئے پیدا کیا تھا اور جس سے دوری کی راہوں پر اپنی بدقسمتی کے نتیجہ میں انہوں نے غلط قدم اٹھائے ، وہ مہربان خدا ان پر مہربانی کرے اور جوصراط مستقیم اسلام نے نوع انسانی کے سامنے پیش کیا، جو شاہراہ غلبہ حسن انسانیت بھی ہے، ( بہت سارے نام اس کو دیئے جاسکتے ہیں ) اس شاہراہ پر ان کو چلنے کی توفیق عطا کرے۔اور وہ اللہ تعالیٰ کے غضب کے اس بھیانک نتیجہ سے بچالیے جائیں۔اللہ تعالیٰ فضل کرے۔ہمیں اپنے فرائض ادا کرنے کی توفیق عطا کرے اور ان غیر مسلم اقوام کو اپنی بھلائی کی فکر کے سامان پیدا کرنے کی عقل عطا کرے۔آمین۔( مطبوعه روزنامه الفضل 27 اکتوبر 1982ء) 948