تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 935
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم احباب جماعت کے نام اہم پیغام غلبہ اسلام کی مہم کو کامیاب بنانے میں اپنی مساعی کو تیز سے تیز تر کرتے چلے جائیں عزیز بھائیو اور بہنو! احباب جماعت کے نام اہم پیغام بسم الله الرحمان الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر السلام عليكم ورحمة الله وبركاته صد سالہ احمد یہ جو بلی فنڈ میں وعدوں کی ادائیگی کے لئے میں نے پندرہ مراحل تجویز کئے تھے۔جن میں سے آٹھ مراحل انشاء اللہ 28 فروری 82ء کو پورے ہو جائیں گے۔مجھے خوشی ہے کہ مخلصین جماعت مردوزن نے اس عظیم تحریک کی اہمیت کو سمجھ لیا ہے اور وہ اپنے وعدوں کی ادائیگی کے لیے کوشاں ہیں۔الحمد لله پچھلے دنوں دفتر نے میرے سامنے 22 جماعتوں کے 1217 افراد کی ایک فہرست پیش کی تھی، جنہوں نے اپنے وعدوں کا نصف یا اس سے زائد حصہ ادا کر دیا ہے۔میں نے دفتر کو یہ بھی ہدایت کر دی تھی کہ جماعتوں کی طرف سے ایسی اور فہرستیں آئیں تو وہ بھی میرے سامنے پیش ہوتی رہیں۔اب میرے سامنے 34 جماعتوں کے 1797 افراد کی دوسری فہرست پیش ہوئی ہے۔گویا اب تک وصول ہونے والی رپورٹوں کے مطابق 3014 افراد نصف یاز الدادائیگی کر چکے ہیں۔( مجھے علم ہے کہ ابھی بہت سی جماعتوں کی طرف سے فہرستیں نہیں آئیں۔) وگر نہ اصل تعداد بہت زیادہ ہے۔اللہ تعالیٰ ان سب افراد کو بہتر اجر دے اور ان کے اموال میں برکت عطا فرمائے ، انہیں مالی قربانیوں کی توفیق دیتا چلا جائے۔آمین ثم آمین۔میں عالمی جماعت احمدیہ کے تمام امراء اور صدر صاحبان اور مخلصین جماعت کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے اس عظیم تحریک کو جو دین حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کے غلبہ کے 935