تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 928 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 928

اقتباس از خطاب فرموده 05 اپریل 1981ء تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم پس یہ دو اصولی نکتے ہیں۔ان کے لئے یہ منصوبہ چل رہا ہے۔اللہ تعالیٰ توفیق دے رہا ہے اور جو ضرورت پڑتی ہے، وہ پیسے خدا تعالیٰ دے دیتا ہے۔اور ایک سیکنڈ کے لئے بھی یہ فکر نہیں ہوتی کہ خدا ہمیں نہیں دے گا۔ہم نے اپنے خدا سے جو عہد باندھا ہے کہ یہ ہم کریں گے تو اسی کی چیز ہے، اسی کے بندے ہیں، وہی ذہن ہیں، انہی کی نشو و نما ہم نے کرنی ہے۔میرے دماغ میں تو ایک سیکنڈ کے لئے بھی یہ بات نہیں ہوتی۔خدا تعالی ہمیں دیئے جاتا ہے، ہم خرچ کئے جاتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے:۔سب کچھ تیری عطا ہے گھر سے تو کچھ نہ لائے یہ بہ بڑا عظیم اعلان ہے۔ہر احمدی کو سمجھنا چاہئے کہ اس کی ساری دولت اس کے دالان بھی سونے سے بھرے ہوئے ہوں تو بھی اس کے دل میں یہی ہونا چاہئے کہ گھر سے تو کچھ نہ لائے ، سب کچھ خدا تعالیٰ کی عطا ہے۔نپس دوست خدا تعالیٰ کے حکم کے ماتحت اس کی عطا کو خرچ کریں۔اپنے نفس پر بھی خرچ کریں۔و لنفسک علیک حق اس لئے خرچ کریں کہ خدا کے رسول نے کہا ہے کہ تم اپنے نفس کو ایسی تکلیف میں نہ ڈالو کہ جو تمہاری ذمہ واریاں ہیں، وہ ٹھیک طرح ادانہ کی جاسکیں۔میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں، یہ بہت ضروری چیز ہے۔اب اس کے اوپر دعا کے ساتھ ختم کروں گا۔فرشتوں نے خدا کے حکم سے ایک عظیم رود نیا میں پیدا کی ہے کہ دنیا کی توجہ اسلام کی طرف ہو رہی ہے۔مختلف حصوں سے یہ رپورٹیں آرہی ہیں۔مثلاً افریقہ کے عیسائی ، بد مذہب، بت پرست کہتے ہیں، سواحیلی زبان میں ہمیں قرآن کا ترجمہ دو۔تنزانیہ میں ہمارے مبلغ محمد منور صاحب ہیں، انہوں نے لکھا کہ اتنی توجہ ہے کہ خود عیسائی آتے ہیں اور کہتے ہیں، تمہارا ترجمہ کہاں ہے، ہم اسے پڑھنا چاہتے ہیں؟ اور دوسرے مسلمان بھی مطالبہ کرتے ہیں۔انہوں نے اپنے جوش کے مطابق لکھا ہے کہ اگر آپ دس ہزار قرآن کریم لندن یا کسی اور جگہ سے چھپوا کے ہمیں بھجوا دیں تو ان کا خیال ہے کہ ایک سال کے اندر اندر وہ ختم ہو جائیں گے۔اور خدام الاحمدیہ والے چھوٹی چھوٹی کتابیں شائع کرتے ہیں اور آگے ایک سال کے اندر ان کو ختم نہیں کرتے۔یہ عجیب بات ہے کہ عیسائی دنیا میں سب سے زیادہ شوق قرآن کریم کے ساتھ پیدا ہو رہا ہے۔اور اس کے ساتھ تعلق رکھنے والے چھوٹے چھوٹے رسالے شائع کئے گئے ہیں۔ان کو پڑھنے کا آپ کے دل میں شوق پیدا ہونا چاہئے تھا، آپ کے بچوں کے دل میں شوق پیدا ہونا چاہیے تھا۔عیسائی ممالک میں 928