تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 917
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم خطاب فرمودہ 03 اپریل 1981ء پھر مجھے خیال آیا کہ ہمارے ڈاکٹر عبدالسلام صاحب اٹلی میں کام کرتے ہیں اور اٹالین ترجمہ بھی آج سے کوئی چالیس، پچاس سال پہلے حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کروا کے رکھا ہوا تھا۔لیکن کسی عیسائی یاد ہر یہ یا غیر مسلم نے وہ ترجمہ کیا ہوا تھا، وہ ہم شائع نہیں کر سکتے تھے ، جب تک کہ ہم یہ جان نہ لیں کہ جو ترجمہ کیا گیا ہے، وہ درست بھی ہے۔ان سے میں نے بات کی کہ آپ کے پاس کوئی اچھا، سمجھدار، قابل اعتماد، اتالین زبان کا ماہر ہو تو آپ ان سے بات کریں۔ہم پیسے دیں گے، جو مناسب ہوں گے۔تو ان کو بھی ایک دوست مل گئے اور انہوں نے بڑی دلچسپی لی۔اور چند مہینوں میں سات سپاروں کا ترجمہ revise کر کے (ابھی میں لندن میں ہی تھا ) مجھے بھجوا دیا کہ اگر یہ آپ کے معیار کے مطابق ہو تو میں بقیہ ترجمہ مکمل کردوں۔میں نے ڈاکٹر صاحب سے کہا کہ وہ معیار والا ہی تو سارا جھگڑا ہے۔ہمیں انا لین آتی نہیں۔یہ کیسے پتہ لگے گا کہ یہ درست ہے کہ نہیں ؟ اس واسطے آپ ان سے کہیں یہ ختم کر دیں پھر ہم جائزہ لے لیں گے۔تو یہ میں بتا رہا ہوں کہ یہ وقتیں ہیں۔لیکن کوئی ایسا hurdle (روک) نہیں ہے، جو اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت پھلانگ نہ سکے۔اور جو کام کرنے ہیں، وہ تو انشاء اللہ کرنے ہیں۔ممکن ہے، کوئی وقت آگے پیچھے ہو جائے لیکن یہ کام تو بہر حال ہوتا ہے۔انشاء اللہ۔اس وقت اگر ہم فرانسیسی اور اٹالین اور سپینش جو تر جمہ موجود ہے، اس کی rcvision ہونے والی ہے اور Portugese (پرتگیزی زبان) جس کا غالباً ترجمہ موجود ہے اور revision ہونے والی ہے اور Russian جس کا ترجمہ موجود ہے اور Revision ہونے والی ہے اور Chinese زبان میں جس کا ترجمہ اس وقت کوئی نہیں۔تو یہ چھ زبانوں میں ہم قرآن کریم کا ترجمہ کر لیں تو انسانی آبادی کا میرا خیال ہے، اسی فیصد سے زیادہ کے ہاتھ میں ہم قرآن کریم کا ترجمہ ایسی زبان میں دے سکتے ہیں، جس کو وہ سمجھتا ہو۔بہر حال یہ ہمارے منصوبے میں تھا کہ ہم نے اس طرح احمدیت کی نئی صدی کا استقبال کرنا ہے۔پھر منصوبہ میں یہ بھی شامل تھا کہ بہت سارے رسالے چھوٹے چھوٹے شائع کرنے ہیں۔قرآن کریم کے ترجمے کے بڑے کام ہو جائیں تو اسی میں سے ترجمہ کا یہ چھوٹا کام نکل آتا ہے۔مثلاً دیباچہ تفسیر القرآن کا ترجمہ ہو گیا، فرانسیسی زبان میں چھپ گیا۔یہاں ایک مسلمان فرانسیسی بولنے والے سفیر کو ان کے ایک دوست نے دے دیا تو اس نے مجھے بتایا کہ انہوں نے دیباچہ تفسیر القرآن کا فرانسیسی ترجمہ پڑھا ہے۔اور کہا ہے کہ اس کی زبان بڑی اچھی ہے۔سوائے ایک، دو مقامات کے، جہاں انہوں نے محسوس کیا کہ زبان 917