تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 902 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 902

اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1981ء حضور نے فرمایا کہ تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم کیا کوئی منڈی ایسی آپ کے علم میں ہے، جہاں شفا بکتی ہو؟ میرے علم میں ہے۔وہ اللہ کی منڈی ہے، جہاں سے سب کچھ مل جاتا ہے۔حضور نے اپنے موضوع کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے فرمایا کہ ”ساری جماعت کو ایک خاندان کی طرح اور ہر خاندان کو ایک فرد کی طرح بس خدا تعالیٰ کے عشق اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عشق میں دیوانہ ہو کر صرف ایک مقصد سامنے رکھنا ہے کہ ہم نے ساری دنیا کو مد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع کرنا ہے۔حضور نے فرمایا کہ ”میرے پاس بیکار باتوں کا وقت نہیں ہے۔اگر ہمیں کوئی گالی دیتا ہے تو میں سچ کہتا ہوں کہ میرے پاس وقت نہیں ہے کہ اس کی طرف توجہ کروں۔اور اگر کوئی خنجر گھونپتا ہے تو میرے پاس وقت نہیں ہے کہ اسے ہٹاؤں“۔حضور نے فرمایا کہ ایسی باتوں کو نظر انداز کر دو اور کہو، b فَاصْفَحْ عَنْهُمْ وَقُلْ سَلَمُ فَسَوْفَ يَعْلَمُوْنَ & ہم خدا کی پناہ میں ہیں، جلد ہی انہیں پتہ لگ جائے گا“۔حضور نے فرمایا:۔(الزخرف : 90) ”ہماری دعا ہے کہ جلد انہیں اس رنگ میں پتہ لگے کہ جس صداقت کو ہم نے پایا اور جوانعام ہمیں ملا ہے اور جو انعام ہمیں مل رہے ہیں، انہیں بھی ملنے لگیں۔آمین۔حضور نے صد سالہ احمد یہ جوبلی فنڈ کا ذکرتے ہوئے فرمایا کہ ( مطبوعه روزنامه الفضل 11 جنوری 1982ء) عمل کے لحاظ سے ہماری قربانیوں کا بڑا حصہ اب پاکستان کے باہر کے ممالک میں ہو رہا ہے۔اور جو کام ساری دنیا میں ہمارے دین کو پھیلانے کے لئے ہو رہے ہیں، آپ لوگ اس میں حصہ نہیں لے سکتے۔ملک اقتصادی بحران میں ہے، اس لیے فارن ایکسچینج کی بڑی دقتیں ہیں۔902