تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 887
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم صد سالہ جو بلی فنڈ کی فہرست ملاحظہ کرنے پر پیغام صد سالہ جو بلی فنڈ کے اس مرحلہ میں پچھلے تمام مراحل سے زیادہ ادائیگی ہونی چاہئے صد سالہ جو بلی فنڈ کی نصف ادائیگی کرنے والوں کی فہرست ملاحظہ کرنے کے بعد پیغام عزیز بھائیو اور بہنو! بسم الله الرحمان الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر السلام عليكم ورحمة الله وبركاته صد سالہ احمد یہ جو بلی فنڈ کے لئے میں نے جب 1973ء میں تحریک کی تو احباب جماعت نے پورے اخلاص اور بڑی فراخ دلی سے اس میں وعدے لکھوائے۔میں نے یہ ہدایت کر دی تھی کہ احباب اپنے وعدوں کو پندرہ مراحل میں پورا کر دیں۔اس وقت آٹھواں مرحلہ چل رہا ہے۔گویا اس مرحلہ میں احباب کو عام حالات میں اپنے وعدہ کے نصف سے کچھ زیادہ تک کی ادائیگی کر دینی چاہئے۔الحمد لله ثم الحمد للہ کی مخلصین جماعت کو اس طرف توجہ ہے۔دفتر نے میرے سامنے ایسے احباب وخواتین کی پہلی فہرست تیار کر کے دعا کی غرض سے پیش کی ہے، جنہوں نے اپنے وعدوں کا نصف یا اس سے زیادہ حصہ ادا کر دیا ہے۔جور پورٹیں ان کو ملی ہیں، وہ ابھی صرف 22 جماعتوں کے ایک ہزار دوسو سترہ افراد کی ہیں۔ان جماعتوں کے نام یہ ہیں:۔کراچی جہلم 359افراد سیالکوٹ 88افراد 34 افراد 23 افراد تھر پارکر 57 افراد گجرات 16 افراد نوشہرہ چھاؤنی 12 افراد اٹک 7 افراد فیصل آباد 78 افراد کمال ڈیرو نواب شاہ 1 فرد بھیرہ ا فرد ایبٹ آباد 7 افراد متفرق 239 افراد ریوه 295 افراد 887