تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 873 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 873

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم خطاب فرمودہ 23 اکتوبر 1981ء اسلام ان خطہ ہائے ارض میں غالب نہیں آئے گا۔اور جب تک نشان اور معجزہ اور قبولیت دعا کے نتیجہ میں انہیں باور نہیں کرا دیتے کہ روحانیت ہے اور اللہ تعالیٰ سے زندہ تعلق پیدا کیا جاسکتا ہے، اسلام کو غالب نہیں کر سکتے۔حضرت موسیٰ علیہ السلام کے سوٹے نے فرعون کی فرعونیت کے اثر دہا کا سر کچلا۔اس وقت جماعت احمدیہ کی عاجزی کی پہلی سی کمزور چھڑی کے ساتھ خدا تعالیٰ یہ معجزہ دکھانا چاہتا ہے کہ ان تمام طاقتور قوموں کا سر کچلا جائے اور ان کا غرور توڑ دیا جائے اور ان کا تکبر مٹی میں ملا دیا جائے۔۔السلام عليكم ورحمة الله وبركاته “۔( مطبوعه روزنامه الفضل 29 دسمبر 1981 ء جلسہ سالانہ نمبر ) 873