تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 872
خطاب فرمودہ 23 اکتوبر 1981ء تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم اس دنیا میں ہم تمہارے دوست ہیں اور گونگے دوست نہیں ہیں، وہ۔جیسا کہ میں نے پہلے بتایا ، وہ ہم کلام ہوتے ہیں۔اور یہیں ہماری دوستی ختم نہیں ہوگی۔بلکہ مرنے کے بعد بھی ہم تمہارے دوست ہیں۔جو نئی زندگی پاتا ہے ، اس کے متعلق یہ اعلان ہوا جو بڑاز بر دست وَأَنتُمُ الْأَعْلَوْنَ إِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِينَ ( آل عمران : 140) ہر شعبہ زندگی میں (اچھی طرح سنیں) ہر شعبہ زندگی میں بالا دستی تمہاری ہوگی ، اگر تمہار ا زندہ تعلق زندہ خدا سے ہوگا۔ہر شعبہ زندگی میں بالا دستی تمہاری ہوگی۔ایک شرط ہے، ان کنتم مـو مـنـيـن ایمان کے تقاضوں کو پورے کرتے چلے جاؤ اور ہر شعبہ زندگی میں بالا دستی کو حاصل کرتے چلے جاؤ۔حضرت اقدس فرماتے ہیں:۔۔۔۔خدا تعالیٰ نے اس گروہ کو اپنا جلال ظاہر کرنے کے لئے اور اپنی قدرت دکھانے کے لئے پیدا کرنا اور پھر ترقی دینا چاہا ہے تا دنیا میں محبت الہی اور توبہ نصوح اور پاکیزگی اور حقیقی نیکی اور امن اور صلاحیت اور بنی نوع کی ہمدردی کو پھیلا دے۔سو یہ گروہ اس کا ایک خالص گروہ ہوگا اور وہ انہیں آپ اپنی روح سے قوت دے گا اور انہیں گندی زیست سے صاف کرے گا اور ان کی زندگی میں ایک پاک تبدیلی بخشے گا“۔(اشتہار 04 مارچ 1889ء) مغربی اقوام کو ہم شکست نہیں دے سکتے ، جب تک صحت کے میدان میں ہم انہیں شکست نہ دیں۔یعنی صحت کے لحاظ سے، جسمانی صحت کے لحاظ سے ہم ان سے آگے نکلنے والے ہوں، زیادہ جانفشانی سے کام کرنے والے ہوں، زیادہ ہمت رکھنے والے ہوں، عزم پختہ رکھنے والے ہوں، تھکنے والے نہ ہوں۔جیسا کہ میں نے بتایا لڑائیوں میں صحابہ نے اور تابعین نے یہ ثابت کیا۔مغربی اقوام و دیگر غیر مسلم اقوام کو جب تک ہم علم کے میدان میں شکست نہ دیں گے ، شکست نہیں دے سکتے۔اتنا آگے نکل گئے ، ایک حصہ علم میں۔جو روحانی اخلاقی علم ہے، ان میں نہیں۔یہ درست ہے۔لیکن جو دوسرے علوم ہیں ، ان میں تو وہ آگے نکل گئے۔اور جیسا کہ میں نے بتایا، وہ بھی صفات باری تعالیٰ کے جلوے ہیں، جن کا علم انہوں نے حاصل کیا۔تو جب تک علم کے میدان میں ان اقوام کو شکست نہیں دیں گے، اسلام غالب نہیں آئے گا۔اور جب تک اخلاقی اعجاز دکھا کر اخلاق کے میدان میں انہیں شکست نہیں دیں گے، 872