تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 847
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم پیغام بر موقع تنصیب ٹیلیکس جرمنی مشن اگر سائنسی ترقی کا ساتھ نہ دیا تو ہم اپنے فرائض سے پہلو تہی کرنے کے مجرم ہوں گے " پیغام بر موقع تنصیب ٹیلیکس جرمنی مشن مجھے یہ معلوم کر کے خوشی ہوئی ہے کہ آپ کے مشن میں ٹیلیکس نصب کی گئی ہے۔خدا تعالیٰ اس کو مختلف ممالک کے احمدیوں کو آپس میں قریب تر کرنے کا موجب بنائے۔آمین اسلام میں دیگر مذاہب کے مقابلے میں سائنس اور مذہب میں کوئی تضاد نہیں۔اگر ایک خدا کے الفاظ ہیں تو دوسری چیز اس کے افعال ہیں۔اور ان میں آپس میں کوئی تضاد نہیں۔نئی نئی سائنسی اور تکنیکی ایجادات کے نتیجہ میں دنیا ایک ملت بنتی جارہی ہے۔اس کا تقاضا ہے کہ اس کو ایک ہی مذہب کی برکات میں اور ساری انسانیت کے لئے ایک ہی طریق زندگی میسر آئے۔اور ہمارا اعتقاد ہے کہ یہ صرف اسلام ہی دے سکتا ہے۔اگر ہم نے سائنسی ترقی کی رفتار کا ساتھ نہ دیا تو ہم اپنے فرائض سے پہلو تہی کرنے کے مجرم ہوں گے۔ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی پوری توانائیاں خدا تعالیٰ کے ان مظاہر کو سمجھنے میں صرف کر دیں، جو کہ قدرت کی شکل میں ہر طرف بکھرے پڑے ہیں۔ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی پوری کوششیں امن اور پیار کے پیغام یعنی اسلام کی دنیا بھر میں تبلیغ واشاعت میں صرف کر دیں۔کیونکہ آج کی تھکی ماندی دنیا کے لئے بچاؤ کا صرف یہی ایک راستہ ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہماری کوششوں میں برکات ڈالے، ہمیں توفیق اور ہمت دے کہ ہم اس کے راستے پر چلنے کے لئے تمام قربانیاں دینے والے ہوں۔آمین۔مطبوعه روز نامہ الفضل 18 جولا ئی 1981 ء، بحوالہ احمد یہ بلیٹن لندن مئی، جون 1981 ء ) 847