تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 69 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 69

تحریک جدید - ایک ابی تحریک۔۔۔جلد پنجم اقتباس از خطبه جمعه فرموده 08 مارچ 1974ء وو میری سرشت میں ناکامی کا ضمیر نہیں ہے خطبہ جمعہ فرمودہ 08 مارچ 1974ء غرض خدا تعالیٰ کی عظمت اور اس کے جلال کا دل میں پیدا ہو جانا اور اس سے پیار کا اتنا بڑھ جانا کہ خود اپنے نفس کو بھی کوئی چیز نہ سمجھنا اور دنیا کی طاقتوں کو خیر کا منبع تسلیم نہ کرنا ، یہ وہ صلاحیتیں ہیں، یہ وہ اخلاق ہیں اور یہ وہ باتیں ہیں، جن کی موجودگی میں انسانی فطرت نا کام نہیں ہوا کرتی۔اسی لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ میری سرشت میں ناکامی کا خمیر نہیں ہے۔یہی حالت آپ کی جماعت کی ہے، جو آپ کے نقش قدم پر غلبہ اسلام کے لئے کوشاں ہے۔تا ہم غلبہ اسلام کا منصوبہ، ایک بہت بڑا منصوبہ ہے، جس کی تکمیل خدا تعالیٰ نے ہمارے کمزور کندھوں پر ڈال دی ہے۔ظاہر ہے، ساری دنیا میں اسلام کو غالب کرنا، یہ کوئی آسان کام نہیں ہے۔اس وقت آدھی سے زیادہ دنیا خدا کی منکر ہو چکی ہے۔آدھی سے کچھ کم دنیا بظاہر مذہب کا نام لیتی ہے۔مگر در حقیقت مذہب کی روح سے نا آشنا ہے۔وہ یہ جانتی ہی نہیں کہ مذہب کیا چیز ہے؟ وہ مذہب اور وہ شریعت اور وہ ہدایت، جو خدا کے عاجز بندوں کو خدا تک پہنچاتی ہے، وہ صرف اسلامی شریعت ہے۔لیکن سوال یہ ہے کہ اسلام کی طرف منسوب ہونے والے بھی کتنے ہیں، جو اسلام کی شان اور قرآن کریم کی عظمت کی معرفت رکھتے ہیں؟ یہ شرف صرف ایک چھوٹی سی جماعت کو حاصل ہے کہ جو اگر چہ دنیا کی دھتکاری ہوتی ہے، جس کی دنیا کی نگاہ میں کوئی عزت نہیں، جس کے خزانوں میں دنیا کی دولتیں نہیں ، جس کے پاس سونا اور جواہرات نہیں، جس کے پاس سونا اگلنے والی زمینیں نہیں۔لیکن پھر بھی اس یقین پر قائم ہے کہ ہمارا خدا، ایک زندہ خدا ہے۔اور انسان کو زندہ خدا کی طرف واپس لے جانے کی جو کوشش اور جد و جہد ہورہی ہے، اس میں بالآخر یہی جماعت کامیاب ہوگی“۔خدا کا یہ فیصلہ ہے کہ آخری زمانہ میں خدا کا دین غالب آئے گا۔جماعت احمدیہ کے ذریعہ اس فیصلہ کا نفاذ اور اس منصوبے کی تکمیل زمین پر شروع ہو چکی ہے۔گو اس وقت یہ ایک چھوٹی سی 69